خرید و فروخت

قرض کے عوض گندم وصول کرنا

فتوی نمبر :
68962
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

قرض کے عوض گندم وصول کرنا

ایک شخص نے مجھ سے 2500 روپے مانگے ، وہ مجھے کہتا ہے کہ 5 مہینے کےبعد میری گندم کی کٹائی ہوگی تو میں آپکو 2500 روپے کے عوض ڈھائی من گندم دونگا ، جبکہ میری دی گئی رقم ڈھائی من گندم انتہائی کم ہے ، اس گندم کو بیچنے نہیں بلکہ میں اپنے کھا نے کیلئے استعمال کرنا چاہتا ہوں ، کیا یہ جائز ہے کہ نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں رقم دیتے وقت اگر فریقین نے باہمی رضا مندی سے اس کی واپسی کے لئے فصل کی کٹائی کے بعد ڈھائی من گندم پر اتفاق کیا ہو ، تو فقہاء کی اصطلاح میں اس معاملہ کو بیع ِ سلم کہا جاتا ے ، جس میں عام طور پر بطورِ ادھار خریدی جانے والی چیز کی قیمت مارکیٹ ریٹ سے کم طے کی جاتی ہے ، لہذا یہ معاملہ شرعًاً جائز اور درست ہے اور سائل کے لئے یہ گندم اپنے استعمال میں لانا بلا شبہ جائز ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

قال الله تعالى : يا أيها الذين آمنوا إذ ا تداينتم بدین إلى أجل مسمى فاكتبوه ( سورة البقرة ،الآية :282) -
و في المستدرك على الصحيحين : عن ابن عباس رضي الله عنه قال أشهد أن السلف المضمون إلى أجل مسمى قد أحل الله في الكتاب و أذن فيه ثم قرأ هذه الآية (كتاب التفسير ، ج ٤ ، ص 153 ، رقم : 1367، ط : دار الرسالة العالمية ) -
و في صحيح البخاري : عن ابن عباس رضي الله عنه قال قدم رسول الله صلى الله عليه و سلم المدينة والناس يسلفون في الثمر ، العام و العامين (إلى قوله) فقال من سلف في تمر فليسلف في كيل معلوم و وزن معلوم . (كتاب السلم ، باب السلم في كيل معلوم ، ص 633، رقم : 2239، ط : مؤسسة الرسالة ) -
و في بدائع الصنائع : ( و منها ) قبض رأس المال في بيع الدين بالعين و هو السلم الخ (كتاب البيوع ، ج ۷، ص۸۷، ط : دار الحديث ) -
و فيها أيضا : إذا قال المسلم إليه بعت منك كذا و ذكر شرائط السلم فقال رب السلم قبلت ( فقد تمت الركن ) ( إلى قوله ) أن السلم بيع فينعقد بلفظ البيع و الدليل على أنه بیع ما روي أن رسول الله صلى الله عليه و سلم ما نهى عن بيع ما ليس عند الإنسان و رخص في السلم الخ ( كتاب البيوع ، ج ۷ ، ص 88 ، ط : دار الحديث ) -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالمجید نور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68962کی تصدیق کریں
0     1271
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عاریت کی زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ایک چیز کی دو قیمت بتانے سے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • دکان فروخت کرنے کے بعد قیمت کی وصولی سے قبل خریدار سے کرایہ لینا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات