رجوع طلاق

بیوی سے دور رہنے والا شخص طلاق کے بعد رجوع کیسے کرے؟

فتوی نمبر :
66811
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / رجوع طلاق

بیوی سے دور رہنے والا شخص طلاق کے بعد رجوع کیسے کرے؟

السلام علیکم ! میں نے اپنی زوجہ کو بارہا منع کیا تھا کہ سوشل میڈیا واٹس ایپ وغیرہ پے شکایتی اسٹیٹس مت لگایا کرو ڈائریکٹ میرے ساتھ بات کرو آپس کا مسئلہ ہے، میں نے شرط رکھ دی کہ اگر آئندہ تم نے یہ کام کیا تو میری طرف سے تمہیں ایک طلاق ہوجائیگی، بہت عرصہ گزر چکا تھا وہ بھی بھول چکی تھی ایک ہفتہ پہلے ہماری خوب بحث ،لڑائی ہوئی اور اس نے پھر سے اسٹیٹس لگائی، اور بعد میں مجھے ،اور اسے یاد آگئی جو شرط رکھی تھی، اب میں پردیس میں ہوں پوری طور پر جا ن
نہیں سکتا ہوں ، اس کے لئے بھی وقت درکار ہے ،برائے مہربانی ہماری رہنمائی فرمائیں کہ ہمار نکاح کیسے بحال ہوسکتاہے،ایک اگست 2023کی بات ہے اور 5 اگست کو بیوی کو حیض بھی آگیا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے جب اپنی بیوی مذکور الفاظ "اگر آئندہ تم نے یہ کا م کیا تو میری طرف سے تمہیں ایک طلاقِ ہوجائیگی "کہے تو اس سے ایک طلاق رجعی معلق ہوچکی تھی ، چنانچہ اسکے بعد سائل کی بیوی نے شرط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جب اسٹیٹس لگادیےتو اس سے سائل کی بیوی پرمعلق ایک طلاقِ رجعی واقع ہوچکی ہے ، جس کے بعد سائل کو عدّت کے اندر (تین حیض پورے ہونے سے قبل) رجوع کرنے کا اختیار حاصل ہے ، لیکن اس کیلئے بیوی کے پاس جانا یا بیوی کو اپنے پاس بلا نا کوئی لازم اور ضروری نہیں ،بلکہ سائل اگر بذریعہ فون یاویسے ہی زبانی طور پریہ کہہ دے کہ میں نے تم سے (یااپنی بیوی سے ) رجوع کرلیا ہے تو اس سے بھی رجوع ہوجائے گا، اور دونوں کا نکاح حسب سابق بر قرار رہے گا، تاہم بہتر یہ ہے کہ اس رجوع پر دو افراد کو گواہ بھی بنائے تاکہ بعد میں مسائل اور پیچیدگیوں سے بچا جاسکے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الھندیۃ : وإذا أضافه إلى الشرط وقع عقيب الشرط اتفاقا مثل أن يقول لامرأته:إن دخلت الدار فأنت طالق(1/420)۔
وفیھا ایضاً: الرجعة إبقاء النكاح على ما كان ما دامت في العدة كذا في التبيين وهي على ضربين: سني وبدعي (فالسني) أن يراجعها بالقول ويشهد على رجعتها شاهدين ويعلمها بذلك فإذا راجعها بالقول نحو أن يقول لها: راجعتك أو راجعت امرأتي ولم يشهد على ذلك أو أشهد ولم يعلمها بذلك فهو بدعي مخالف للسنة والرجعة صحيحة وإن راجعها بالفعل مثل أن يطأها أو يقبلها بشهوة أو ينظر إلى فرجها بشهوة فإنه يصير مراجعا عندنا إلا أنه يكره له ذلك ويستحب أن يراجعها بعد ذلك بالإشهاد كذا في الجوهرة النيرة.(1/468)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
احمداللہ مولاداد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 66811کی تصدیق کریں
0     1529
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ایک طلاق دینے کے پانچ ماہ بعد رجوع ہوسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 2
  • پشتو زبان میں بیوی کو "زمانہ خلاصہ دہ " یا" زمانہ پاتے دہ "کہنے سے طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • لاعلمی میں طلاقِ بائن ہوجانے کے بعد بیوی کے ساتھ ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • میں آپ کو طلاق دیتاہوں"کے الفاظ سے کتنی طلاقیں ہوئیں؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک طلاق رجعی کی عدت گزرنے کے بعددوبارہ نکاح کرنے حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • بیوی کے مرضی کے بغیر ایک طلاق کے بعد رجوع کرنا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • تین طلاقیں دینے کے بعد رجوع کرنا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاق رجعی کے بعد مصالحت کی غرض سے بیوی کو خط لکھنے سے رجوع ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • بیوی سے دور رہنے والا شخص طلاق کے بعد رجوع کیسے کرے؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاق دینےکے بعد سالے کو اس کی خبر دینےسے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • ایک طلاقِ رجعی کے بعد ہمبستری کے رجوع سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • تین طلاق کے بعد رجوع کا مسئلہ

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک نشست میں تین طلاقیں دینے کے بعد رجوع کا سوال

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • دو طلاقوں کے بعد رجوع کا طریقہ اور حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • ایک طلاق کی عدت کے دوران شہوانی خیالات لانےسے رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • دو طلاق دینے کے بعد تیسری بار فقط " میں " کا لفظ کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • کیا ایک طلاق کی عدت گزرنے کے بعد رجوع کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • کیاد و طلاقیں دینے کے بعد رجوع کیا جا سکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • رخصتی سے قبل دی ہوئی طلاق میں رجوع ہوسکتاہے؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • دو سال کے وقفے سے دوسری طلاق دینا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاق کے بعد کیا بیوی کی رضامندی کے بغیر بھی رجوع ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاقِ رجعی میں رجوع کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • دو طلاق کے بعد رجوع کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • بیوی اگر کسی دوسرے ملک میں ہو تو ایک طلاق کے بعد رجوع کرنے کا طریقہ کار کیا ہوگا ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک طلاق کے بعد اگردوران ِعدت رجوع نہیں کیاتوکیاحکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات