رجوع طلاق

لاعلمی میں طلاقِ بائن ہوجانے کے بعد بیوی کے ساتھ ہمبستری کرنا

فتوی نمبر :
69594
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / رجوع طلاق

لاعلمی میں طلاقِ بائن ہوجانے کے بعد بیوی کے ساتھ ہمبستری کرنا

میری شادی کو ساڑھے تین سال ہوگئے ہیں، شادی کے فوراً بعد ہمارے جھگڑے شروع ہوگئے ، کافی بار غصے میں آکر میں نےبیگم کو کہا" چلی جاؤ ادھر سے، کوئی دوسرا دیکھ لو ، آج سے تم فارغ ہو میری طرف سے" مطلب طلاق بائن واقع ہوگئی، اب مجھے طلاق بائن کا علم 20 دن پہلے ہوا، 20 دن پہلے میری بیگم اپنے والدین کے گھر تھی اپنی بہن کی شادی کے سلسلے میں، کل میری بیگم آئی اور ہم نے ہمبستری کرلی، تو سر اب کیا حکم ہے کیا کرنا چاہیئے، کیونکہ میں ذہنی طور پہ شدید ڈپریشن میں آگیا ہوں، مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہا ، سر ہمیں کبھی بھی کسی نے بھی بائن طلاق کا نہیں بتایا نہ ہی علماء کی طرف سے سنا، یہ نئی چیز پڑھ کر حیران و پریشان ہوگیا ہوں، کیونکہ ہمیں یہ ہی پتہ تھا رشتہ صرف طلاق لفظ سے ختم ہوتا ہے بہرحال سر رہنمائی فرمائیں، اب میری بیوی 4 ماہ سے حمل میں بھی ہے ، امید کرتا ہوں پروردگار سے کوئی درمیانہ میرے حق میں فیصلہ آئیگا انشااللہ . یہ بھی پڑھا تھا ایک طلاق بائن کے بعد دوسری نہیں ہوتی کیونکہ پہلی طلاق بائن کے بعد نکاح ختم ہوجاتا ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کے سوال میں یہ وضاحت نہیں کہ سائل نے اپنی بیوی کوکس کس موقع پر اور کس نیت سے مذکور الفاظ "چلی جاؤ ادھر سے ، کوئی دوسرا دیکھ لو" کہے تاکہ اس کے مطابق جواب دیا جاتا ، تاہم اگر سائل نے مذکور الفاظ " چلی جاؤ ادھر سے ، کوئی دوسرا دیکھ لو " طلاق کی نیت سے نہ کہے ہو ں تو اس سے سائل کی بیوی پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی تھی ، البتہ اس کے بعد سائل نے جو جملہ استعمال کیا ہے "آج سے تم فارع ہو " اس سے چونکہ عند القرینہ طلاقِ بائن ہوجاتی ہے ، چنانچہ اگر سائل نے لڑائی جھگڑے اور طلاق کے متعلق گفتگو کے دوران اپنی بیوی کو مذکور جملہ کہا ہو ، تو اس سے طلاق بائن واقع ہو کر دونوں کا نکاح ختم ہوچکا ہے ، چنانچہ اس کے بعد سائل کے لئے بغیر تجدید ِنکاح کے ازواجی تعلق قائم کرنا جائز نہیں تھا، جس پر سائل کو بصدقِ دل توبہ و استغفار لازم ہے ، البتہ اگر دونوں میاں بیوی ایک ساتھ رہنے پر رضامند ہوں ، تو ایسی صورت میں باقاعدہ گواہوں کی موجودگی میں نئے حقِ مہر کے تقرر کے ساتھ تجدید ِ نکاح کرکے میاں بیوی کی طرح زندگی بسر کرسکتے ہیں، تاہم تجدید ِ نکاح کےبعد آئندہ کےلئے سائل کے پاس دو طلاقوں کا اختیار ہوگا ، اس لئے آئندہ طلاق کے معاملے میں احتیاط سے کام لینا چاہئیے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیة : إذا كان الطلاق بائنا دون الثلاث فله أن يتزوجها في العدة وبعد انقضائها۔۔۔الخ(473/1)۔
و فی الدر المختار: (و ينكح مبانته بما دون الثلاث في العدة وبعدها بالإجماع) ومنع غيره فيها لاشتباه النسب۔(3/ 409)۔
و فی المبسوط للسرخسی: ولو تزوجھاقبل التزوج او قبل اصابۃ الزوج الثانی کانت عندہ بما بقی من التطلیقات۔(6/65)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
میر اٖفضل اکبر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69594کی تصدیق کریں
0     1607
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ایک طلاق دینے کے پانچ ماہ بعد رجوع ہوسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 2
  • پشتو زبان میں بیوی کو "زمانہ خلاصہ دہ " یا" زمانہ پاتے دہ "کہنے سے طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • لاعلمی میں طلاقِ بائن ہوجانے کے بعد بیوی کے ساتھ ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • میں آپ کو طلاق دیتاہوں"کے الفاظ سے کتنی طلاقیں ہوئیں؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک طلاق رجعی کی عدت گزرنے کے بعددوبارہ نکاح کرنے حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • بیوی کے مرضی کے بغیر ایک طلاق کے بعد رجوع کرنا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • تین طلاقیں دینے کے بعد رجوع کرنا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاق رجعی کے بعد مصالحت کی غرض سے بیوی کو خط لکھنے سے رجوع ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • بیوی سے دور رہنے والا شخص طلاق کے بعد رجوع کیسے کرے؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک طلاقِ رجعی کے بعد ہمبستری کے رجوع سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • تین طلاق کے بعد رجوع کا مسئلہ

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاق دینےکے بعد سالے کو اس کی خبر دینےسے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • ایک نشست میں تین طلاقیں دینے کے بعد رجوع کا سوال

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • دو طلاقوں کے بعد رجوع کا طریقہ اور حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • ایک طلاق کی عدت کے دوران شہوانی خیالات لانےسے رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • دو طلاق دینے کے بعد تیسری بار فقط " میں " کا لفظ کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • کیا ایک طلاق کی عدت گزرنے کے بعد رجوع کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • کیاد و طلاقیں دینے کے بعد رجوع کیا جا سکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • رخصتی سے قبل دی ہوئی طلاق میں رجوع ہوسکتاہے؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • دو سال کے وقفے سے دوسری طلاق دینا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاق کے بعد کیا بیوی کی رضامندی کے بغیر بھی رجوع ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاقِ رجعی میں رجوع کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • دو طلاق کے بعد رجوع کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • بیوی اگر کسی دوسرے ملک میں ہو تو ایک طلاق کے بعد رجوع کرنے کا طریقہ کار کیا ہوگا ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک طلاق کے بعد اگردوران ِعدت رجوع نہیں کیاتوکیاحکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات