رجوع طلاق

ایک طلاق کی عدت کے دوران شہوانی خیالات لانےسے رجوع کا حکم

فتوی نمبر :
76794
| تاریخ :
2024-07-23
معاملات / احکام طلاق / رجوع طلاق

ایک طلاق کی عدت کے دوران شہوانی خیالات لانےسے رجوع کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! ایک شخص نے اپنی بیوی کو ایک طلاق رجعی دی اور لڑکی نے عدت کے دن اپنے والدین کے ہاں گزارے، عدت کے دوران لڑکے کو اپنی مطلقہ کے بارے میں شہوانی خیالات آئے یا خود سے قصداً خیالات لائے ، توکیا رجوع ہو جاتا ہے؟ رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ شرعاً رجوع کی صحت و درستگی کے لئے دوران عدت شوہر کا قولاً" میں رجوع کرتا ہوں" وہ میری بیوی ہے" جیسے الفاظ کہنا یاعملاً بیوی سے میاں بیوی والا تعلق قائم کرنا یا اس سے بوس وکنار کرنا ضروری ہے، فقط بیو ی کے متعلق شہوانی خیالات ذہن مین لانے سے رجوع نہیں ہوتا، لہذا سوال میں مذکور شخص کا بیوی کو ایک طلاق رجعی دینے کے بعد دوران عدت اس کے متعلق صرف شہوت بھرے خیالات ذہن میں لانے سے رجوع درست نہیں ہوا، تاہم اگر شوہر رجوع کرنا چاہتا ہو، اور بیوی کی عدت ابھی باقی ہو تو اسے چاہئے کہ وہ زبانی یاعملاً رجوع کرلے تاکہ شرعاً بھی یہ رجوع درست ہو کر میاں بیو ی کا نکاح حسب سابق برقرار رہ سکے، ورنہ رجوع کئے بغیر عدت مکمل ہونے کی صورت میں عورت اپنی مرضی سے دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدرالمختار : وتصح مع إكراه وهزل ولعب وخطإ (بنحو) متعلق باستدامة (رجعتك) ورددتك ومسكتك بلا نية لأنه صريح (و) بالفعل مع الكراهة (بكل ما يوجب حرمة المصاهرة) كمس ولو منها اختلاسا،الخ (ج3 ص 398 باب الرجعۃ ط سعید)۔
و فیہ ایضاً: (هي استدامة الملك القائم) بلا عوض ما دامت (في العدة)الخ(ج3 ص397 باب الرجعۃ)۔
وفی ردالمحتار: تحت (قوله: بنحو راجعتك) الأولى أن يقول بالقول نحو راجعتك ليعطف عليه قوله الآتي وبالفعل ط، وهذا بيان لركنها وهو قول، أو فعل.(الی قولہ) (قوله: مع الكراهة) الظاهر أنها تنزيه كما يشير إليه كلام البحر في شرح قوله والطلاق الرجعي لا يحرم الوطء رملي، ويؤيده قوله في الفتح - عند الكلام على قول الشافعي بحرمة الوطء -: إنه عندنا يحل لقيام ملك النكاح من كل وجه، وإنما يزول عند انقضاء العدة فيكون الحل قائما قبل انقضائها. اهـ.(الی قولہ) (قوله: كمس) أي بشهوة كما في المنح،الخ (ج3 ص 398 باب الرجعۃ ط سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حمزہ منان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 76794کی تصدیق کریں
0     1104
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ایک طلاق دینے کے پانچ ماہ بعد رجوع ہوسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 2
  • پشتو زبان میں بیوی کو "زمانہ خلاصہ دہ " یا" زمانہ پاتے دہ "کہنے سے طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • لاعلمی میں طلاقِ بائن ہوجانے کے بعد بیوی کے ساتھ ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • میں آپ کو طلاق دیتاہوں"کے الفاظ سے کتنی طلاقیں ہوئیں؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک طلاق رجعی کی عدت گزرنے کے بعددوبارہ نکاح کرنے حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • بیوی کے مرضی کے بغیر ایک طلاق کے بعد رجوع کرنا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • تین طلاقیں دینے کے بعد رجوع کرنا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاق رجعی کے بعد مصالحت کی غرض سے بیوی کو خط لکھنے سے رجوع ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • بیوی سے دور رہنے والا شخص طلاق کے بعد رجوع کیسے کرے؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک طلاقِ رجعی کے بعد ہمبستری کے رجوع سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • تین طلاق کے بعد رجوع کا مسئلہ

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاق دینےکے بعد سالے کو اس کی خبر دینےسے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • ایک نشست میں تین طلاقیں دینے کے بعد رجوع کا سوال

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • دو طلاقوں کے بعد رجوع کا طریقہ اور حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • ایک طلاق کی عدت کے دوران شہوانی خیالات لانےسے رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • دو طلاق دینے کے بعد تیسری بار فقط " میں " کا لفظ کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • کیا ایک طلاق کی عدت گزرنے کے بعد رجوع کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • کیاد و طلاقیں دینے کے بعد رجوع کیا جا سکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • رخصتی سے قبل دی ہوئی طلاق میں رجوع ہوسکتاہے؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • دو سال کے وقفے سے دوسری طلاق دینا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاق کے بعد کیا بیوی کی رضامندی کے بغیر بھی رجوع ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاقِ رجعی میں رجوع کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • دو طلاق کے بعد رجوع کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • بیوی اگر کسی دوسرے ملک میں ہو تو ایک طلاق کے بعد رجوع کرنے کا طریقہ کار کیا ہوگا ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک طلاق کے بعد اگردوران ِعدت رجوع نہیں کیاتوکیاحکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات