رجوع طلاق

طلاق رجعی کے بعد مصالحت کی غرض سے بیوی کو خط لکھنے سے رجوع ہوجائے گا ؟

فتوی نمبر :
68737
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / رجوع طلاق

طلاق رجعی کے بعد مصالحت کی غرض سے بیوی کو خط لکھنے سے رجوع ہوجائے گا ؟

ایک جولائی کو ویڈیو میسج میں بیوی کو کہا میری طرف سے طلاق ہے ، 17جولائی کو اسے ایک خط لکھا اور اسکے بعد ایک لیگل نوٹس بھی بھیجا ، اور 23 بار فون پر بھی بات کی کہ واپس گھر آ جاؤ ،‎ پھر ایک ثالثی کو بیوی نے کہا کہ رجوع نہیں ہوا ،میں نے عدت کاٹ لی اور نکاح ختم ہو گیا ، تو کیا نکاح ختم ہو گیا ؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں بتائیں، سکین کاپی میں ، تاکہ میں اسے عدالت میں استعمال سکوں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں سائل نے یکم جولائی کو اپنی بیوی کیساتھ ویڈیو کال کے ذریعے بات چیت کے دورانِ جب اسے مذکور الفاظ "میری طرف سے طلاق ہے "کہہ دیے تو اس سے اس کی بیوی پر ایک طلاقِ رجعی واقع ہوگئی تھی ،جس کے بعد دورانِ عدت سائل کو رجوع کرنے کا اختیار حاصل تھا،لیکن اگر سائل نے عدت کے دوران بیوی سے شہوت کے ساتھ بوس و کنار یا میاں بیوی والے تعلقات قائم کرکےعملی یا زبانی طور پر رجوع نہ کیا ہو، بلکہ محض سوال کے ساتھ منسلکہ خط اور لیگل نوٹس اپنی بیوی کو بھیجے ہوں تو منسلکہ تحریر ناموں کا بغور جائزہ لینے کے بعد اس میں رجوع کے الفاظ نہیں ملے ،اس لئے فقط مذکور خط اور لیگل نوٹس بیوی کو بھیج دینے سے شرعاً رجوع نہیں ہوا ،لہٰذا منسلکہ تحریر ناموں کے علاوہ اگر سائل نے عدت کے دوران قولاً یا عملاً رجوع نہ کیا ہو اور عورت کی عدت گزر چکی ہو تو ایسی صورت میں شرعاً سائل کا اپنی بیوی سے نکاح ختم ہوچکا ہے ،اب رجوع نہیں ہو سکتا ،تاہم اگر دونوں میاں بیوی باہمی رضامندی سے دوبارہ میاں بیوی کی طرح ایک ساتھ رہنا چاہیں تو اس کیلئے نئے حقِ مہر کے ساتھ شرعی گواہان کی موجودگی میں تجدیدِ نکاح لازم ہوگا ،جبکہ تجدیدِ نکاح کے بعد آئندہ کیلے سائل کو فقط دو (2) طلاقوں کا اختیار حاصل ہوگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار : (صريحه ما لم يستعمل إلا فيه) و لو بالفارسية (كطلقتك و أنت طالق ومطلقة) اھ(3/247)۔
و فی الہندیۃ : ( ألفاظ الرجعة صريح و كناية) (فالصريح) : راجعتك في حال خطابها أو راجعت امرأتي حال غيبتها و حضورها أيضا و من الصريح ارتجعتك و رجعتك و رددتك و أمسكتك و مسكتك بمنزلة أمسكتك فهذه يصير مراجعا بها بلا نية.(و الكناية) : أنت عندي كما كنت و أنت امرأتي فلا يصير مراجعا إلا بالنية كذا في فتح القدير اھ (1/468)۔
و فیہ ایضا : و لا يجوز تعليق الرجعة بالشرط بأن يقول : إذا جاء غد فقد راجعتك و إذا دخلت الدار و إذا فعلت كذا فهذا لا يكون رجعة إجماعا كذا في الجوهرة النيرة اھ (1/470)۔
و فی الہدایۃ : " و إذا طلق الرجل امرأته تطليقة رجعية أو تطليقتين فله أن يراجعها في عدتها رضيت بذلك أو لم ترض ( الی قولہ )و إنما يتحقق الاستدامة في العدة لأنه لا ملك بعد انقضائها " و الرجعة أن يقول راجعتك أو راجعت امرأتي " اھ (2۔254)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حشمت علی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68737کی تصدیق کریں
0     1194
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ایک طلاق دینے کے پانچ ماہ بعد رجوع ہوسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 2
  • پشتو زبان میں بیوی کو "زمانہ خلاصہ دہ " یا" زمانہ پاتے دہ "کہنے سے طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • لاعلمی میں طلاقِ بائن ہوجانے کے بعد بیوی کے ساتھ ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • میں آپ کو طلاق دیتاہوں"کے الفاظ سے کتنی طلاقیں ہوئیں؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک طلاق رجعی کی عدت گزرنے کے بعددوبارہ نکاح کرنے حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • بیوی کے مرضی کے بغیر ایک طلاق کے بعد رجوع کرنا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • تین طلاقیں دینے کے بعد رجوع کرنا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاق رجعی کے بعد مصالحت کی غرض سے بیوی کو خط لکھنے سے رجوع ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • بیوی سے دور رہنے والا شخص طلاق کے بعد رجوع کیسے کرے؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک طلاقِ رجعی کے بعد ہمبستری کے رجوع سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • تین طلاق کے بعد رجوع کا مسئلہ

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاق دینےکے بعد سالے کو اس کی خبر دینےسے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • ایک نشست میں تین طلاقیں دینے کے بعد رجوع کا سوال

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • دو طلاقوں کے بعد رجوع کا طریقہ اور حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • ایک طلاق کی عدت کے دوران شہوانی خیالات لانےسے رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • دو طلاق دینے کے بعد تیسری بار فقط " میں " کا لفظ کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • کیا ایک طلاق کی عدت گزرنے کے بعد رجوع کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • کیاد و طلاقیں دینے کے بعد رجوع کیا جا سکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • رخصتی سے قبل دی ہوئی طلاق میں رجوع ہوسکتاہے؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • دو سال کے وقفے سے دوسری طلاق دینا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاق کے بعد کیا بیوی کی رضامندی کے بغیر بھی رجوع ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاقِ رجعی میں رجوع کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • دو طلاق کے بعد رجوع کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • بیوی اگر کسی دوسرے ملک میں ہو تو ایک طلاق کے بعد رجوع کرنے کا طریقہ کار کیا ہوگا ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک طلاق کے بعد اگردوران ِعدت رجوع نہیں کیاتوکیاحکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات