رجوع طلاق

بیوی اگر کسی دوسرے ملک میں ہو تو ایک طلاق کے بعد رجوع کرنے کا طریقہ کار کیا ہوگا ؟

فتوی نمبر :
11878
| تاریخ :
2011-05-12
معاملات / احکام طلاق / رجوع طلاق

بیوی اگر کسی دوسرے ملک میں ہو تو ایک طلاق کے بعد رجوع کرنے کا طریقہ کار کیا ہوگا ؟

میں ملازمت کیلئے سعودیہ میں مقیم ہوں اور میری بیوی پاکستان میں رہتی ہے ،میں نے جھگڑے کی وجہ سے میسج کے ذریعے ایک طلاق دیدی ،اب اگر رجوع کرنا چاہوں تو کیا طریقہ ہے ،جب کہ میں نے میسج میں لکھا کہ تجھے طلاق دی ،یہ ایک طلاق ،باقی پندرہ دن کے وقفے سے دوں گا ،نیت تھی اگر سدھر جائے گی تو رجوع کرلوں گا ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور میسج کے بعد اگر سائل نے مزید کوئی طلاق نہ دی ہو تو اس سے اس کی بیوی پر صرف ایک طلاق ِرجعی واقع ہوچکی ہے ،اب اگر سائل دوبارہ رجوع کرنا چاہے تو اس کا طریقہ یہ ہے کہ بیوی کی عدت (تین ماہواری )کے اندر دو گواہوں کی موجودگی میں زبانی رجوع کر لے ،اور اس کے بارے میں بیوی کو بھی خبر دے کہ میں نے رجوع کر لیا ہے، ورنہ عدت گزرنے کے بعد گواہوں کی موجودگی میں نئے حقِ مہر کے ساتھ نکاح کرنا پڑے گا ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الشامیة:الكتابة على نوعين: مرسومة وغير مرسومة، ونعني بالمرسومة أن يكون مصدرا ومعنونا مثل ما يكتب إلى الغائب. وغسير المرسومة أن لا يكون مصدرا ومعنونا، وهو على وجهين: مستبينة وغير مستبينة، فالمستبينة ما يكتب على الصحيفة والحائط والأرض على وجه يمكن فهمه وقراءته. وغير المستبينة ما يكتب على الهواء والماء وشيء لا يمكنه فهمه وقراءته. ففي غير المستبينة لا يقع الطلاق وإن نوى، وإن كانت مستبينة لكنها غير مرسومة إن نوى الطلاق وإلا لا، وإن كانت مرسومة يقع الطلاق نوى أو لم ينو ثم المرسومة لا تخلو إما أن أرسل الطلاق بأن كتب: أما بعد فأنت طالق، فكما كتب هذا يقع الطلاق وتلزمها العدة من وقت الكتابة اھ (3/246)۔
وفی الھدایة:واذا طلق الرجل امرآته تطلیقةً رجعیةً او تطلیقتین فله ان یراجعھا فی عدتھا رضیت بذالک او لم ترض لقوله تعالی:فامسکوھن بمعروف من غیر فصل (الی قوله) والرجعة ان یقول راجعتک او راجعت امراتی(الی قوله) ویستحب ان یشھد علی الرجعة شاھدین فان لم یشھد صحت الرجعة(الی قوله) ویستحب ان یعلمھا کیلا تقع فی المعصیة الخ اھ(2/314)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عزیز الحق سیف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 11878کی تصدیق کریں
0     574
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ایک طلاق دینے کے پانچ ماہ بعد رجوع ہوسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 2
  • پشتو زبان میں بیوی کو "زمانہ خلاصہ دہ " یا" زمانہ پاتے دہ "کہنے سے طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • لاعلمی میں طلاقِ بائن ہوجانے کے بعد بیوی کے ساتھ ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • میں آپ کو طلاق دیتاہوں"کے الفاظ سے کتنی طلاقیں ہوئیں؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک طلاق رجعی کی عدت گزرنے کے بعددوبارہ نکاح کرنے حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • بیوی کے مرضی کے بغیر ایک طلاق کے بعد رجوع کرنا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • تین طلاقیں دینے کے بعد رجوع کرنا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاق رجعی کے بعد مصالحت کی غرض سے بیوی کو خط لکھنے سے رجوع ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • بیوی سے دور رہنے والا شخص طلاق کے بعد رجوع کیسے کرے؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک طلاقِ رجعی کے بعد ہمبستری کے رجوع سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • تین طلاق کے بعد رجوع کا مسئلہ

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاق دینےکے بعد سالے کو اس کی خبر دینےسے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • ایک نشست میں تین طلاقیں دینے کے بعد رجوع کا سوال

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • دو طلاقوں کے بعد رجوع کا طریقہ اور حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • ایک طلاق کی عدت کے دوران شہوانی خیالات لانےسے رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • دو طلاق دینے کے بعد تیسری بار فقط " میں " کا لفظ کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • کیا ایک طلاق کی عدت گزرنے کے بعد رجوع کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • کیاد و طلاقیں دینے کے بعد رجوع کیا جا سکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • رخصتی سے قبل دی ہوئی طلاق میں رجوع ہوسکتاہے؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • دو سال کے وقفے سے دوسری طلاق دینا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاق کے بعد کیا بیوی کی رضامندی کے بغیر بھی رجوع ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاقِ رجعی میں رجوع کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • دو طلاق کے بعد رجوع کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • بیوی اگر کسی دوسرے ملک میں ہو تو ایک طلاق کے بعد رجوع کرنے کا طریقہ کار کیا ہوگا ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک طلاق کے بعد اگردوران ِعدت رجوع نہیں کیاتوکیاحکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات