رجوع طلاق

دو سال کے وقفے سے دوسری طلاق دینا

فتوی نمبر :
64257
| تاریخ :
2023-05-02
معاملات / احکام طلاق / رجوع طلاق

دو سال کے وقفے سے دوسری طلاق دینا

میں نے اپنی بیوی کو 2 سال پہلے کہا ہے کہ" میں تمہیں طلاق دیتا ہوں" ، اور 1 بار ابھی کہدیا ہے -

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے دوسال پہلے جو ایک طلاق دی تھی ، اس میں اگر عدت کے اندر رجوع کرلیا ہو تو وہ رجوع درست ہواہے ، اور اسکے بعد میاں بیوی کی حیثیت سے ساتھ رہنا بھی درست تھا ، البتہ اگر سائل نے اب دوبارہ یہی جملہ ایک بار کہا ہو تو اس سے سائل کی بیوی پر دوسری طلاق بھی واقع ہوچکی ہے ، اب اگر سائل عدت کے اندر رجوع کرنا چاہے تو رجوع کرسکتاہے ، ورنہ عدت کے بعد بغیر حلالۂ کے نئے حق مہر کے تقرر کے ساتھ دوبارہ نکاح کرنا لازم ہوگا ، تاہم اب سائل کے پاس فقط ایک طلاق کا اختیار اور گنجائش باقی ہے،جب کبھی سائل اپنی بیوی کو طلاق دے گا تو اس سے اس کی بیوی پر تیسری طلاق واقع ہوکر حرمتِ مغلظہ ثابت ہوجائےگی ، لہذا آئندہ طلاق کے معاملہ میں سخت احتیاط لازم ہے -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 64257کی تصدیق کریں
0     1106
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ایک طلاق دینے کے پانچ ماہ بعد رجوع ہوسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 2
  • پشتو زبان میں بیوی کو "زمانہ خلاصہ دہ " یا" زمانہ پاتے دہ "کہنے سے طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • لاعلمی میں طلاقِ بائن ہوجانے کے بعد بیوی کے ساتھ ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • میں آپ کو طلاق دیتاہوں"کے الفاظ سے کتنی طلاقیں ہوئیں؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک طلاق رجعی کی عدت گزرنے کے بعددوبارہ نکاح کرنے حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • بیوی کے مرضی کے بغیر ایک طلاق کے بعد رجوع کرنا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • تین طلاقیں دینے کے بعد رجوع کرنا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاق رجعی کے بعد مصالحت کی غرض سے بیوی کو خط لکھنے سے رجوع ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • بیوی سے دور رہنے والا شخص طلاق کے بعد رجوع کیسے کرے؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک طلاقِ رجعی کے بعد ہمبستری کے رجوع سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • تین طلاق کے بعد رجوع کا مسئلہ

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاق دینےکے بعد سالے کو اس کی خبر دینےسے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • ایک نشست میں تین طلاقیں دینے کے بعد رجوع کا سوال

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • دو طلاقوں کے بعد رجوع کا طریقہ اور حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • ایک طلاق کی عدت کے دوران شہوانی خیالات لانےسے رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • دو طلاق دینے کے بعد تیسری بار فقط " میں " کا لفظ کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • کیا ایک طلاق کی عدت گزرنے کے بعد رجوع کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • کیاد و طلاقیں دینے کے بعد رجوع کیا جا سکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • رخصتی سے قبل دی ہوئی طلاق میں رجوع ہوسکتاہے؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • دو سال کے وقفے سے دوسری طلاق دینا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاق کے بعد کیا بیوی کی رضامندی کے بغیر بھی رجوع ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاقِ رجعی میں رجوع کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • دو طلاق کے بعد رجوع کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • بیوی اگر کسی دوسرے ملک میں ہو تو ایک طلاق کے بعد رجوع کرنے کا طریقہ کار کیا ہوگا ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک طلاق کے بعد اگردوران ِعدت رجوع نہیں کیاتوکیاحکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات