رجوع طلاق

ایک طلاق دینے کے پانچ ماہ بعد رجوع ہوسکتا ہے ؟

فتوی نمبر :
43726
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / رجوع طلاق

ایک طلاق دینے کے پانچ ماہ بعد رجوع ہوسکتا ہے ؟

میں نے اپنی بیوی کو ایک بار طلاق دی اور وہ اپنے گھر چلی گئی اور اب 5ماہ کا وقت گزر چکا ہے اور وہ ہم اب واپس رجوع کرنا چاہتے ہیں اس بارے میں بتائیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے اگر واقعۃً صريح الفاظ کیساتھ ایک ہی طلاق دی ہو تو اس سے سائل کی بیوی پر ایک طلاق رجعی واقع ہو چکی ہے، جسکے بعد سائل کو عدت کے اندر رجوع کرنے کا اختیار حاصل تھا لیکن اگر اس نے عدت میں رجوع نہ کیا ہو تو عدت گزرنے سے یہ طلاق بائن بن چکی ہے اوردونوں کانکاح ختم ہو چکا ہے، لہذا اب سائل کی بیوی اگر چاہے تو کسی دوسری جگہ عقد کرنے میں بھی آزادہو گی، اور سائل پر پورے مہر کی ادائیگی بھی لازم ہو گی، تاہم اگر وہ سائل کے ساتھ دوبارہ بیوی کی طرح رہنا چاہے تو اسکے لئے باقاعدہ گواہوں کی موجودگی میں نئے حق مہر کے تقرر کے ساتھ عقد نکاح لازم ہو گا ،البتہ اس نکاح کے بعد آئندہ سائل کے پاس فقط دو / ۲ طلاقوں کا اختیار ہو گا جب کبھی وہ دو / ۲ طلاقیں بھی دیدے گا تو سائل کی بیوی اس پر حرمت مغلظہ کے ساتھ حرام ہو جائے گی۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الفقه الإسلامي وأدلته : أما الطلاق الرجعي: فهو الذي يملك الزوج بعده إعادة المطلقة إلى الزوجية من غير حاجة إلى عقد جديد ما دامت في العدة، ولو لم ترض. وذلك بعد الطلاق الأول والثاني غير البائن إذا تمت المراجعة قبل انقضاء العدة، فإذا انتهت العدة انقلب الطلاق الرجعي بائناً، فلا يملك الزوج إرجاع زوجته المطلقة إلا بعقد جديد اھ (9/6955)۔
وفی الشامیة: وینکح مبائنة بمادون الثلاث فی العدہ وبعدھا اھ (3/281)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 43726کی تصدیق کریں
2     908
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ایک طلاق دینے کے پانچ ماہ بعد رجوع ہوسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 2
  • پشتو زبان میں بیوی کو "زمانہ خلاصہ دہ " یا" زمانہ پاتے دہ "کہنے سے طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • لاعلمی میں طلاقِ بائن ہوجانے کے بعد بیوی کے ساتھ ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • میں آپ کو طلاق دیتاہوں"کے الفاظ سے کتنی طلاقیں ہوئیں؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک طلاق رجعی کی عدت گزرنے کے بعددوبارہ نکاح کرنے حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • بیوی کے مرضی کے بغیر ایک طلاق کے بعد رجوع کرنا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • تین طلاقیں دینے کے بعد رجوع کرنا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاق رجعی کے بعد مصالحت کی غرض سے بیوی کو خط لکھنے سے رجوع ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • بیوی سے دور رہنے والا شخص طلاق کے بعد رجوع کیسے کرے؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک طلاقِ رجعی کے بعد ہمبستری کے رجوع سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • تین طلاق کے بعد رجوع کا مسئلہ

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاق دینےکے بعد سالے کو اس کی خبر دینےسے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • ایک نشست میں تین طلاقیں دینے کے بعد رجوع کا سوال

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • دو طلاقوں کے بعد رجوع کا طریقہ اور حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • ایک طلاق کی عدت کے دوران شہوانی خیالات لانےسے رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • دو طلاق دینے کے بعد تیسری بار فقط " میں " کا لفظ کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • کیا ایک طلاق کی عدت گزرنے کے بعد رجوع کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • کیاد و طلاقیں دینے کے بعد رجوع کیا جا سکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • رخصتی سے قبل دی ہوئی طلاق میں رجوع ہوسکتاہے؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • دو سال کے وقفے سے دوسری طلاق دینا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاق کے بعد کیا بیوی کی رضامندی کے بغیر بھی رجوع ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاقِ رجعی میں رجوع کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • دو طلاق کے بعد رجوع کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • بیوی اگر کسی دوسرے ملک میں ہو تو ایک طلاق کے بعد رجوع کرنے کا طریقہ کار کیا ہوگا ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک طلاق کے بعد اگردوران ِعدت رجوع نہیں کیاتوکیاحکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات