نکاح کے بعد ہم خلوت میں نہیں ملے اور چند روز بعد شوہر نے بذریعہ میسج صاف الفاظ میں ایک طلاق دے دی، تو کیا اب طلاق واقع ہوگئی ہے یابغیر تجدید نکاح رجوع ہو سکتا ہے؟
صورت مسئولہ میں نکاح کے بعد میاں اور بیوی ایسی تنہائی میں نہ ملے ہوں جہاں ہمبستری سے کوئی چیز مانع نہیں تھی تو ایسی صورت میں شوہر کے ایک طلاق دینے سے عورت پر ایک طلاق بائنہ واقع ہوئی ہے،جس کے بعد عورت آدھے حق مہر کی حقدار ہے،اور اس پر عدت بھی لازم نہیں ،جبکہ اگر میاں بیوی دوبارہ ایک ساتھ رہنا چاہتے ہوں تو نئے مہر کے تقرر کے ساتھ تجدید نکاح لازم ہے،اس صورت میں رجوع نہیں ہوسکتا۔