رجوع طلاق

طلاق دینےکے بعد سالے کو اس کی خبر دینےسے طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
68287
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / رجوع طلاق

طلاق دینےکے بعد سالے کو اس کی خبر دینےسے طلاق کا حکم

ترجمہ:میرے شوہر نے مجھے ایک طلاق دی ،اس کے بعد مجھ سے رجوع کرلیا ،پھر میرے بھائی کو کہا کہ میں نے آپ کی بہن کو طلاق دی ،تو اس سے کتنی طلاقیں واقع ہوئیں ،اور کیا تجدیدِ نکاح کرنا پڑے گا ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ اس کے شوہر نے کن الفاظ سے طلاق دی ،تاکہ اس کے مطابق جواب دیا جاتا ،البتہ اگر سائلہ کے شوہر نے سائلہ کو لفظِ صریح "کہ میں تجھے طلاق دیتا ہوں یا تجھے طلاق ہے "وغیرہ الفاظ سے طلاق دی ہو ، اور اس کے بعد دورانِ عدت زبانی طور پر یا عملاً میاں بیوی والے تعلقات قائم کرکے رجوع کرلیا ہو تو یہ رجوع شرعاً درست ہو چکا تھا ،اور دونوں کا ساتھ رہنا شرعاً درست تھا ،البتہ حالیہ واقعہ میں سائلہ کے شوہر نے دوسری مرتبہ سائلہ کے بھائی کے سامنے یہ کہا "کہ میں نے آپ کی بہن کو طلاق دی"اور اس سے سائلہ کے شوہر کی نیت نئے طلاق دینے کی نہ تھی ،بلکہ پہلے دی ہوئی طلاق کی خبر دینا مقصود تھا ،تو اس سے مزید کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی ،لہٰذا دونوں حسبِ سابق ساتھ رہ سکتے ہیں ،

تاہم اگر سوال کی نوعیت مختلف ہو تو مکمل تفصیل کے ساتھ سوال دوبارہ لکھ کر ارسال کریں ،ان شاء اللہ غور و فکر کے بعد حکمِ شرعی سے آگاہ کردیا جائے گا ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار : باب الصريح (صريحه ما لم يستعمل إلا فيه) و لو بالفارسية (كطلقتك و أنت طالق و مطلقة)اھ(3/247)۔
و فی الہندیۃ : و لو قال عنيت بالثاني الإخبار عن الأول لم يصدق في القضاء و يصدق فيما بينه و بين الله تعالى و لو قال لامرأته أنت طالق فقال له رجل ما قلت فقال طلقتها أو قال قلت هي طالق فهي واحدة في القضاء كذا في البدائع اھ(1/355)۔
و فی الہدایۃ : " و إذا طلق الرجل امرأته تطليقة رجعية أو تطليقتين فله أن يراجعها في عدتها رضيت بذلك أو لم ترض " لقوله تعالى: {فَأَمْسِكُوهُنَّ بِمَعْرُوفٍ} [البقرة: 231] من غير فصل و لا بد من قيام العدة لأن الرجعة استدامة الملك اھ(2/254)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حشمت علی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68287کی تصدیق کریں
1     1427
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ایک طلاق دینے کے پانچ ماہ بعد رجوع ہوسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 2
  • پشتو زبان میں بیوی کو "زمانہ خلاصہ دہ " یا" زمانہ پاتے دہ "کہنے سے طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • لاعلمی میں طلاقِ بائن ہوجانے کے بعد بیوی کے ساتھ ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • میں آپ کو طلاق دیتاہوں"کے الفاظ سے کتنی طلاقیں ہوئیں؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک طلاق رجعی کی عدت گزرنے کے بعددوبارہ نکاح کرنے حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • بیوی کے مرضی کے بغیر ایک طلاق کے بعد رجوع کرنا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • تین طلاقیں دینے کے بعد رجوع کرنا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاق رجعی کے بعد مصالحت کی غرض سے بیوی کو خط لکھنے سے رجوع ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • بیوی سے دور رہنے والا شخص طلاق کے بعد رجوع کیسے کرے؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک طلاقِ رجعی کے بعد ہمبستری کے رجوع سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • تین طلاق کے بعد رجوع کا مسئلہ

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاق دینےکے بعد سالے کو اس کی خبر دینےسے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • ایک نشست میں تین طلاقیں دینے کے بعد رجوع کا سوال

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • دو طلاقوں کے بعد رجوع کا طریقہ اور حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • ایک طلاق کی عدت کے دوران شہوانی خیالات لانےسے رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • دو طلاق دینے کے بعد تیسری بار فقط " میں " کا لفظ کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • کیا ایک طلاق کی عدت گزرنے کے بعد رجوع کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • کیاد و طلاقیں دینے کے بعد رجوع کیا جا سکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • رخصتی سے قبل دی ہوئی طلاق میں رجوع ہوسکتاہے؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • دو سال کے وقفے سے دوسری طلاق دینا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاق کے بعد کیا بیوی کی رضامندی کے بغیر بھی رجوع ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاقِ رجعی میں رجوع کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • دو طلاق کے بعد رجوع کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • بیوی اگر کسی دوسرے ملک میں ہو تو ایک طلاق کے بعد رجوع کرنے کا طریقہ کار کیا ہوگا ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک طلاق کے بعد اگردوران ِعدت رجوع نہیں کیاتوکیاحکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات