السلام علیکم
مفتی صاحب کیسے ہیں ؟ آپ مفتی صاحب سے ایک مشورہ کرنا ہے , مفتی صاحب اگر شوہر اپنی بیوی کو بس ایک بار طلاق دیدے تو واپسی کے لئے کیا کرنا ہوگا , برائے مہربانی بتادیں۔
شکریہ
شوہر اگر بیوی کو ایک صریح طلاق دیدے تو وہ عدت کے اندربغیر کسی نکاح وغیرہ کے زبانی طور پر کہ بیوی کو کہہ دے " میں نے تم سے رجوع کر لیا " یا عملی طور پر میاں بیوی والا تعلق قائم کرکے یا بوس و کنار کرکے بھی رجوع کرسکتاہے -