السلام علیکم !
میرا سوال تھا کہ میری دکان ہے ملائیشیاء میں ، وہاں کے لوگ سیگریٹ زیادہ استعمال کرتے ہیں، لیکن کسٹم پیڈ سیگریٹ اٹھارہ (18) رینگٹ کی ہے ، لیکن وہ لوگ اسے افورڈ نہیں کر سکتے، وہاں لوگ نان کسٹم پیڈ سیگریٹ استعمال کرتے ہیں ،کیونکہ وہ وہاں کے چھ (6) رینگٹ کی پڑتی ہے، تو مہربانی کر کے آپ مجھے معلوم کر کے دیں کہ اس کا پیسہ حلال ہے یا حرام ؟
واضح ہو کہ اسمگل شدہ مملوکہ اور مباح اشیاء کی خرید و فروخت کرنا اگرچہ جائز اور اس کی آمدنی حلال ہے، حرام نہیں، مگر اس طرح نان کسٹم پیڈ اشیاء کی خرید و فروخت ملکی قوانین کے خلاف ہے ،اور مال پکڑے جانے کی صورت میں عزت اور مال کے ضیاع کا خطرہ ہے، اور سزا کا بھی قوی اندیشہ ہے، اس لئے سائل کے لئے نان کسٹم پیڈ سیگریٹ بیچنے سے احتراز کرنا چاہئیے ، البتہ اس کی آمدنی حرام نہ ہو گی۔
كما في حاشية ابن عابدين: (قوله وهي ثلاث تكبيرات) هذا مذهب ابن مسعود (إلی قوله) مطلب تجب طاعة الإمام فيما ليس بمعصية، (إلی قوله)قال في المعراج لأن طاعة الإمام فيما ليس بمعصية واجبة اھ (2/ 172)۔
و في الدر المختار: و في الأشباه في قاعدة: الأصل الإباحة أو التوقف، ويظهر أثره فيما أشكل حاله كالحيوان المشكل أمره والنبات المجهول سمته اهـ. (6/ 460)۔
و في الفقه الحنفي وادلته والبيع شرعاً مبادلة المال المتقوم بالمال المتقوم تمليكاً وتملكاً بالتراضی اھ (۲/ ۱۵)۔
رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا
یونیکوڈ خرید و فروخت 1