کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ (۱) تقریباً تمام گاڑیوں میں گانے چل رہے ہوتے ہیں تو اس صورت میں سواری کیلئے شریعت کے نقطۂ نظر سے کیا کرنا چاہئے؟ آیا زبردستی بند کروائے یا صرف ڈرائیور کو بند کرنے کا کہہ دینا ہی کافی ہے یا گاڑی سے اُتر جائے؟
(۲) لوگوں میں مشہور ہے کہ قوالی سننا جائز ہے اور گانے سے بہتر ہے، شریعت کی روشنی میں مسائل کو واضح فرماکر مشکور و ممنون فرمائیں۔ جزاکم اللہ خیراً
اگر قوالی کا مضمون کفر و شرک اور دیگر ناجائز اور فحش مضامین پر مشتمل نہ ہو اور نہ اس کے گانے کے دوران ساز باجے وغیرہ کا اہتمام ہو بلکہ محض دَف بجانے کے دوران سُر، لَے اور ترنم کے ساتھ اس کی ادائیگی کی جاتی ہو اور سننے والا بھی اسے شوقِ ذکر بڑھانے کی غرض سے سنے تو ایسی قوالی سننے میں شرعاً حرج نہیں۔ (ملخص از اسلام اور موسیقی: ص۳۳۵)-
مگر عام طور پر جو قوالیاں یا گانے گائے جاتے ہیں ان کے مضامین منکرات و فحش گوئی اور کفر و شرک جیسی باتوں سے بھرے ہوتے ہیں اور آلاتِ موسیقی کے ساتھ ہوتے ہیں جس کی بناء پر ایسی قوالیوں اور گانوں کا گانا یا سننا بلاشبہ ناجائز اور حرام ہے اور مسئلۂ شرعیہ معلوم نہ ہونے کی بناء پر ایسی قوالیوں کو جائز سمجھنے میں اندیشۂ کفر ہے ورنہ کفر ہے لہٰذا بلا تحقیق اس قسم کی باتیں کرنے سے احتراز اور اب تک کے گناہ پر بصدقِ دل توبہ واستغفار لازم ہے۔
اس کے بعد واضح ہو کہ گاڑیوں مین دورانِ سفر اگر گانے چل رہے ہوں تو حسبِ استطاعت نرم یا سخت لہجہ میں روکنے کی گنجائش ہے اگرچہ بامر مجبوری اُترنا ضروری نہیں۔
فی الدر: (فإن قدر علی المنع فعل وإن لا) یقدر (صبر) الخ
وفی الرد: تحت (قولہ فعل) ای فعل المنع وجوبًا ازالۃً للمنکر (قولہ صبر) أی مع الانکار بقلبہ، قال علیہ الصلوٰۃ والسلام: ’’من رأی منکم منکرًا فلیغیرہ بیدہ فإن لم یستطع فبلسانہ فإن لم یستطع فبقلبہ‘‘۔ الخ (ج۶، ص۳۴۸) واﷲ اعلم
ماہ محرم یا بارہ ربیع الأوّل کو چندہ اکٹھا کر کے اس کی شیرینی وغیرہ تقسیم کرنا
یونیکوڈ تعویذ و روحانی علاج 0قوالی سسننے کا حکم -دورانِ سفر گاڑی میں گانے چل رہے ہوں تو کیا کیا جاۓ
یونیکوڈ تعویذ و روحانی علاج 0اذان میں "علی وصی اللہ ، خلیفۃ بلا فصل"کا اضافہ- اہلِ تشیع کے ساتھ مل بیٹھ کر کھانے کا حکم
یونیکوڈ تعویذ و روحانی علاج 0مروّجہ سالانہ باجماعت قضاءِ عمری-عیدین یا فرائض کے بعد مصافحہ و معانقہ-جمعرات اور 23 رمضان کو مخصوص سورتوں کا ختم
یونیکوڈ تعویذ و روحانی علاج 0