تعویذ و روحانی علاج

بسنت (پتنگ بازی کےدن) کی تاریخی و شرعی حیثیت:

فتوی نمبر :
58718
| تاریخ :
2003-08-11
حظر و اباحت / بدعات و منکرات / تعویذ و روحانی علاج

بسنت (پتنگ بازی کےدن) کی تاریخی و شرعی حیثیت:

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ چونکہ پتنگ بازی کا رواج عام ہو گیا ہے، خصوصاً لاہور میں تو بہت ہی زیادہ ہے، اس لیے آپ کی رہنمائی کی ضرورت ہےکہ:
۱۔ بسنت کس حوالے سے منائی جاتی ہے،اس کی تاریخ کیا ہے؟
۲۔ مسلمانوں کے لیے بسنت میلہ منانے کا کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

۱۔ بسنت ایک غیراسلامی تہوار ہے جس کی ابتداء ۱۷۴۷ء؁ کو ہوئی ۔ جو ہندو لوگ ایک گستاخِ رسول ’’حقیقت رائے‘‘ کو دادِ تحسین دینے کے طور پر مناتے ہیں، اس لیے مسلمانوں کا بسنت میلہ منانا قطعاً ناجائز ہے۔ جس سے احتراز لازم ہے۔
۲۔ چونکہ یہ غیرمسلم قوم کا طریقہ اور انہی کی رسم ہے، لہٰذا مسلمانوں کو چاہیے کہ مذکور طریقے سے اجتناب کریں ورنہ اس کی نحوست سے ایمان خطرے میں پڑنے کا اندیشہ ہے۔ اسلام کے اندر صرف دو تہوار ہیں: ایک عیدالاضحیٰ، دوسرا عید الفطر۔ ان کے علاوہ کسی اور خاص دن کے منانے سے منع کیا گیا ہے، جیسا کہ اسلام سے پہلے دو دن ’’نیروز‘‘ اور ’’مہرجان‘‘ تہوار کے طور پر منائے جاتے تھے، حضور اکرمﷺ نے ان سے منع فرمایا اور جو کھیل تماشہ ان میں ہوتا تھا اس سے بھی منع فرما دیا اور ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے ان دونوں کے بدلے ان سے بہتر دو دن عطا فرمائے ہیں، یعنی عید الاضحیٰ اور عید الفطر۔ پس مسلمانوں کو اس قسم کے تہوار منانے سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی مشكاة المصابيح: عن أنس قال: قدم النبي - صلى الله عليه وسلم - المدينة ولهم يومان يلعبون فيهما فقال: «ما هذان اليومان؟» قالوا: كنا نلعب فيهما في الجاهلية فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " قد أبدلكم الله بهما خيرا منهما: يوم الأضحى ويوم الفطر ". رواه أبو داود(1/ 452)
و فی مرقاة المفاتيح: قال المظهر: فيه دليل على أن تعظيم النيروز والمهرجان وغيرهما أي: من أعياد الكفار منهي عنه. قال أبو حفص الكبير الحنفي: من أهدى في النيروز بيضة إلى مشرك تعظيما لليوم فقد كفر بالله تعالى، وأحبط أعماله. وقال القاضي أبو المحاسن: الحسن بن منصور الحنفي: من اشترى فيه شيئا لم يكن يشتريه في غيره، أو أهدى فيه هدية إلى غيره فإن أراد بذلك تعظيم اليوم كما يعظمه الكفرة فقد كفر، وإن أراد بالشراء التنعم والتنزه، وبالإهداء التحاب جريا على العادة، لم يكن كفرا لكنه مكروه كراهة التشبه بالكفرة، حينئذ فيحترز عنه اهـ.(3/ 1069) واللہ اعلم باالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 58718کی تصدیق کریں
1     3637
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تعویذ پہننا اور دم کرانا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   تعویذ و روحانی علاج 0
  • جادو کی حقیقت کیا ہے ؟ شیطان کا مسلط ہونا اور عامل سے اس کا علاج

    یونیکوڈ   اسکین   تعویذ و روحانی علاج 0
  • عملیات کے غلط اثرات کو ختم کرنے کے لیے وظیفہ کرنا

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 2
  • عملیات کے ذریعہ کسی کو اپنا تابع بنانا

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 1
  • نظر اتارنے کے مختلف طریقے اور ان کا حکم

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • بسنت (پتنگ بازی کےدن) کی تاریخی و شرعی حیثیت:

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 1
  • تعویذ گنڈے کرنے اور اس کی اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • رشتہ کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 1
  • نابالغ بچے کو مریض کا ناخن دکھا کر اثرات وغیرہ کی تشخیص کرنا

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 1
  • چاند گرہن اور سورج گرہن کے وقت حاملہ عورت کو باہر نکلنے سے روکنا

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 1
  • محفلِ میلاد منعقد کرنا

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • ماہ محرم یا بارہ ربیع الأوّل کو چندہ اکٹھا کر کے اس کی شیرینی وغیرہ تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • قرآن خوانی کی رسم بدعات کا مجموعہ ہے

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • آسیب و ہمزاد کی حقیقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • هل جلسة الإحتباء بدعة؟

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • جلد شادی کا وظیفہ

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • قوالی سسننے کا حکم -دورانِ سفر گاڑی میں گانے چل رہے ہوں تو کیا کیا جاۓ

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • ۱۲؍ربیع الاوّل کو حلوہ پکاکر تقسیم کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • اذان میں "علی وصی اللہ ، خلیفۃ بلا فصل"کا اضافہ- اہلِ تشیع کے ساتھ مل بیٹھ کر کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • لڑکی کے گھر والوں پر رشتہ قبول کرنے کیلۓ تعویذ کرنا

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 1
  • مروّجہ سالانہ باجماعت قضاءِ عمری-عیدین یا فرائض کے بعد مصافحہ و معانقہ-جمعرات اور 23 رمضان کو مخصوص سورتوں کا ختم

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • بدعت کسے کہتے ہیں

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • حکم الاحتفال بالنیروز و تعظیمہ

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • تعویذ پر یقین کرنا اور بزرگوں کے وسیلہ سے دعا کرنا

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • تعویذ کے متعلق چند سوالات

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 1
Related Topics متعلقه موضوعات