خرید و فروخت

پلاٹ کی رقم یا متبادل دینے میں ٹال مٹول کرنا؟

فتوی نمبر :
47075
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

پلاٹ کی رقم یا متبادل دینے میں ٹال مٹول کرنا؟

محترم جناب مفتی صاحب
السلام علیکم ورحمہ اللہ وبرکاتہ! بعد سلام مسنون عرض ہے کہ میں نے ایک پلاٹ بنام ع سے ۳۰ فٹ چوڑائی لمبائی پہاڑی کے آخری حد تک خرید اتھا، مذکورہ پلاٹ ایک مدرسہ و جامع مسجد کے ساتھ لگا ہوا تھا، مذکورہ پلاٹ کو مہتمم مدرسہ نے کہہ کر لیا تھا، مذکورہ پلاٹ مجھے مدرسہ کے لیے ضرورت ہے، میں آپ کو متبادل پلاٹ دونگا، مگر عرصہ دراز ہو گیاہے، نہ پلاٹ دے دیا ہے، نہ معاوضہ ادا کر رہا ہے، ساتھ کچھ سامان یعنی میٹریل بھی پڑا ہوا تھا۔ اس کا پہنچائیت مولاناع صاحب کو دیا تھا، انہوں نے فیصلہ کیا تھا، مگر ابھی تک عمل درآمد نہیں ہوا۔ کیا اس طرح دھوکہ دہی جائز ہے شرعاً؟ کیا اس طرح علماء کرام کا عمل صحیح ہے شرعاً؟ برائے کرم از راہ شرع فیصلہ فرمائیں ، تاکہ مجھ غریب کا حق مجھے مل جائے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ کا بیان اگر واقعۃً سچ اور مبنی بر حقیقت ہو تو مذکور پلاٹ کے سلسلہ میں قاری صاحب کا معاوضہ یا متبادل پلاٹ دینے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لینا قطعاً ناجائز و حرام اور غصب کے زمرے میں آتا ہے ،جس کی وجہ سے وہ بہت سخت گناہ گار ہو رہا ہے اس کو چاہیے کہ وہ مذکور رویہ اختیار کر کے اہل علم طبقہ کو بد نام کرنے کا ذریعہ نہ بنے، بلکہ اہل حق کو اس کا حق شرعی دے کر مواخذہ اخروی سے سبکدوشی حاصل کرے، ورنہ سائل اس کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی مجاز ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففى مشكاة المصابيح: عن سعيد بن زيد قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من أخذ شبرا من الأرض ظلما فإنه يطوقه يوم القيامة من سبع أرضين» (متفق عليه) اھ (2/ 887)
و في الدر المختار: وشرعا (إزالة يد محقة بإثبات يد مبطلة في مال متقوم محترم قابل للنقل بغير إذن مالكه) (الى قوله) (وحكمه الإثم لمن علم أنه مال الغير ورد العين قائمة والغرم هالكة اھ (6/ 177، 179) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 47075کی تصدیق کریں
0     6
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی کے کاروبار کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • انعام میں نکلا ہوا پرائز بانڈ ٹیکس کٹوانے کیلئے خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • کسی نے کوئی چیز خرید کر لانے کے لئے کہا تو اس میں اپنا منافع رکھنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات