اگر ہم ڈالر میں انویسٹ کریں پاکستانی کرنسی کو ، تو یہ حلال ہے یا حرام ہے؟ برائے مہربانی بتادیں۔
سائل کا سوال واضح نہیں ہے، تاہم اگر سائل کا مقصد یہ ہو کہ پاکستانی کرنسی سے ڈالر خرید کر قبضے میں لانے کے بعد قیمت خرید سے زیادہ فروخت کر کے نفع کمایا جائے ،تو شرعاً یہ جائز ہے، البتہ اگر سائل کی مراد کچھ اور ہو تو اس کی وضاحت کر کے دوبارہ ای میل کر دے ، اس پر غور و فکر کرنے کے بعد حکم ِشرعی سے آگاہ کر دیا جائے گا۔
كما في الفتاوى الهندية: لو باع الفلوس بالفلوس ثم افترقا قبل التقابض بطل البيع ولو قبض أحدهما ولم يقبض الآخر أو تقابضا ثم استحق ما في يدي أحدهما بعد الافتراق فالعقد صحيح على حاله كذا في الحاوي اهـ (224/3)-
وفي المبسوط للسرخسي: وبه نأخذ فنقول بيعه بالذهب جائز بالنقد لقوله صلى الله عليه وسلم: "إذا اختلفت النوعان فبيعوا كيف شئتم بعد أن يكون يدا بيد ولا يجوز بيعه بالنسيئة (7/14) -
رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا
یونیکوڈ خرید و فروخت 1