السلام علیکم!
حضرت میری کمپیوٹر کی دوکان ہے، جہاں میں کمپیوٹر سے متعلق تمام چیزوں کی خرید و فروخت کرتا ہوں؟ آج کل گیمنگ کمپیوٹر کا رحجان بڑھ رہا ہے، جس کی وجہ سے میں نے بھی گیمنگ کمپیوٹر اور گیمنگ کارڈز کی خرید و فروخت شروع کر دی ہے، آپ سے سوال ہے کہ گیمنگ کمپیوٹر یا اس سے متعلق پارٹس کی خرید و فروخت جائز ہے ؟ اس میں کسی قسم کی ممانعت تو نہیں ؟
گیمنگ کمپیوٹر کا چونکہ شرعی حدود ( تفریح طبع و غیرہ کے لیے) میں استعمال بھی ممکن ہے ، لہذا اس کی یا اس کے متعلقہ پارٹس کی خرید و فروخت کو علی الاطلاق نا جائز نہیں کہا جا سکتا، اس لئے اس کے پارٹس و غیرہ رکھنے اور بیچنے کی گنجائش ہے۔
كما في الفتاوى الهندية : و إذا استأجر الذمي من المسلم دارا يسكنها فلا بأس بذلك ، و إن شرب فيها الخمر أو عبد فيها الصليب أو أدخل فيها الخنازير و لم يلحق المسلم في ذلك بأس لأن المسلم لا يؤاجرها لذلك إنما آجرها للسكنى . كذا في المحيط اھ (4/ 450)
رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا
یونیکوڈ خرید و فروخت 1