میں نے یہ پوچھناہے کہ فائل کا کام حرام ہے کہ حلال؟
سائل نے اس بات کی کوئی وضاحت نہیں کی ہے کہ فائل کے کام سے کیا مراد ہے، البتہ اگر سائل کی مراد پلاٹ کی فائلوں کی خرید وفروخت ہو تو اس کا حکم یہ ہے کہ مذکور فائل اگر کسی پلاٹ کی نمائندگی کرتی ہو، اور پلاٹ کا رقبہ بھی معلوم ہو، اگر چہ پلاٹ کا محل وقوع چاروں جہتوں کے ساتھ ابھی متعین نہ کیا گیا ہو تو بھی ایسی فائلوں کی خرید وفروخت شرعاً جائز ہے ورنہ نہیں۔
کما فی فقہ البیوع: وقد تباع قطعۃ من الارض مقدرۃ بالخطوات والامتار، ولکن یترک تعیینھا للمستقبل، وھذا یکون عادۃ فی ارض واسعۃ تشتریھا شرکۃ ثم تبیع قطعاتھا لعامۃ الناس تقدر بالخطوات والامطار فمثلاً کل قطعۃ منھا بقدر خمس مئۃ متر ولکن لا یتعین محل تلک الخمس مئۃ عدم الشراء وانما یتعین حسب التصمیم الذی تعملہ الشرکۃ فیما بعد (الی قولہ) فان بیع قطعۃ غیر معینۃ من جملۃ القطاعات فلا یجوز عند الامام ابی حنیفۃ رحمہ اللہ ویجوز عند صاحبیہ، والظاہر، انہ ان کان جھالۃ التعیین تفضی الی المنازعۃ فالاخذ بقول الامام ابی حنیفۃ اولی، وان کان لم تکن مفضیۃ الی المنازعۃ، فقول الصاحبین اولی بالاخذ الخ (1/377)۔
رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا
یونیکوڈ خرید و فروخت 1