خرید و فروخت

پلاٹ بکنگ کے بعد فائل پر نفع لے کر آگے دوسرے بندے کو فروخت کرنا

فتوی نمبر :
39570
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

پلاٹ بکنگ کے بعد فائل پر نفع لے کر آگے دوسرے بندے کو فروخت کرنا

السلام علیکم !
مفتی صاحب اگر کسی " ہاؤس سوسائٹی " میں پیشگی ادائیگی پر پلاٹ کی بکنگ کر لی جائے، بقایا پیسے قسطوں میں ادا کرنے ہیں ، جبکہ پلاٹ آپ کو ملا نہیں ہے، لیکن سوسائٹی ایک جگہ بلاک کی شکل میں متعین کرتی ہے کہ اس بلاک میں آپ کو پانچ (5) یا سات (7) و غیرہ کا ایک پلاٹ ملے گا ، تو اس صورت میں خریدار اس فائل پر نفع لے کر آگے دوسرے بندے کو فروخت کر سکتا ہے اور وہ آگے فروخت کرے؟، اور سوسائٹی کی طرف سے اس چیز کی اجازت بھی ہے ، کیا یہ حرام ہے یا حلال ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ فروخت ہونے والے پلاٹ کا مکمل طور پر جائے وقوع اور حدود اربعہ متعین ہوں، فقط فائل کی خرید و فروخت نہ کی جاتی ہو، تو ایسی صورت میں اس کی خرید و فروخت شرعا جائز اور درست ہو گی ورنہ نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الهداية شرح البداية: قال وإن استصنع شيئا من ذلك بغير أجل جاز استحسانا للإجماع الثابت بالتعامل و في القياس لا يجوز لأنه بيع المعدوم والصحيح أنه يجوز بيعا (3/ 78)۔
و في فقه البيوع: فان بيع قطعة غير معينة من جملة القطاعات فلا يجوز عند الامام أبي حنيفة رحمه الله ويجوز عند صاحبيه. و الظاهر انه إن كان جهالة التعيين تقضى إلى المنازعة . فالأخذ بقولا لامام أبي حنيفة أولى وإن كان لم تكن مفضية إلى المنازعة. ف قول الصاحبين أولى بالأخذ ۱ھ (۱/377)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
فروخ عبدالمجید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 39570کی تصدیق کریں
0     391
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عاریت کی زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ایک چیز کی دو قیمت بتانے سے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • دکان فروخت کرنے کے بعد قیمت کی وصولی سے قبل خریدار سے کرایہ لینا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات