خرید و فروخت

عقدِ بیع میں عقدِ اجارہ کی شرط لگانے کا حکم

فتوی نمبر :
38366
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

عقدِ بیع میں عقدِ اجارہ کی شرط لگانے کا حکم

" اے " اور "بی" نے (15) پندرہ سال پہلے ایک (3) تین منزلہ مکان خرید کیا ، (8) آٹھ لاکھ روپے میں، دونوں کا حصہ (%۵۰) پچاس پچاس پر سنٹ تھا ، طے یہ پایا کہ پہلا فلور " اے " کا ہے ، دوسرافلور " بی " کا ہے، اور تیسر افلور (%۵۰) پچاس پچاس پرسنٹ ہو گا ، دس سال بعد جب مکان کی قیمت (27) ستائیس لاکھ روپے تھی ، " اس نے دوسرا فلور "بی" سے (9) نولاکھ روپے کا لے لیا، مگر ادائیگی کے لئے ٹائم مانگا، اور کہا کہ جب تک مکمل ادائیگی نہیں ہو گی ، وہ کرایہ دیتا ر ہے گا، (2) دو سال میں اس نے (6) چھ لاکھ روپے ادا کیے ، اب جب کہ (2) دو سال پہلے "بی" کا انتقال ہو چکا ہے ، "بی" کی بیوی بول رہی ہے کہ ایگریمنٹ کے پانچ سال بعد تک پیمنٹ پوری نہیں ہوئی، اس لئے اب وہ یہ ایگریمنٹ ختم کرتی ہے ، اور (6) چھ لاکھ روپے واپس " اے " کو دینا چاہتی ہے ، جبکہ " اے" اس بات پر راضی نہیں ہے ، " اے " اور "بی" کی بیویاں آپس میں بہنیں ہیں، قرآن اور سنت کے مطابق فتوی دیں جزاک اللہ نوٹ: اے دوسرے فلور پر مالکانہ قبضہ کر چکا ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

شخص مذکور " اے " نے "بی" سے جو دو سر افلور اس شرط پر خرید ا تھا کہ جب تک مکمل ادائیگی نہ ہو گی ،اس وقت تک اسے کرایہ ادا کرتا رہے گا، اس شرط کی وجہ سے دونوں کے مابین عقد بیع فاسد ہو کر معاملہ واجب الفسخ تھا، لہذا اگر مبیع اسی حالت پر ہو تو "بی" کے ورثاء اور " اے " پر لازم ہے کہ اس عقد کو ختم کر دیں، اس کے بعد اگر دوبارہ عقد کرنا چاہیں تو نئے ایجاب و قبول کے ساتھ بیع کی شرائط کا لحاظ رکھتے ہوئے نیا عقد کر سکتے ہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي سنن الترمذي: عن أبي هريرة قال: «نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن بيعتين في بيعة» اھ (3/ 525)۔
و في مشكاة المصابيح: وعن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن بيعتين في صفقة واحدة. رواه في شرح السنة اھ (2/ 867)
وكما في الدر المختار: (وإذا قبض المشتري المبيع برضا) عبر ابن الكمال بإذن (بائعه صريحا أو دلالة) بأن قبضه في مجلس العقد بحضرته (في البيع الفاسد) (الى قوله) (ولم ينهه) البائع عنه ولم يكن فيه خيار شرط (ملكه) إلا في ثلاث (الى قوله ) (و) يجب (على كل واحد منهما فسخه قبل القبض) ويكون امتناعا عنه ابن الملك (أو بعده ما دام) المبيع بحاله جوهرة (في يد المشتري إعداما للفساد) ؛ لأنه معصية فيجب رفعها بحر اھ (5/ 88،تا 91)
و في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): (قوله ملكه) أي ملكا خبيثا حراما فلا يحل أكله ولا لبسه إلخ قهستاني. وأفاده أنه يملك عينه، وهو الصحيح المختار اھ (5/ 89)
و في فقه البيوع : وأما حكم البيع الفاسد عند الحنفية الذين يفرقون بينه وبين الباطل أن الفاسد من البيع يجب على المتعاقدين فسخه، ولكنه يفيد ملكا خبيثا بعد قبض المشترى المبيع، ويتفرع عليه امور آتية (إلى قوله) إن قبض المشترى المبيع، فانه يملكه ملكاً خبيثاً لا يجوز له الانتفاع به بالأكل أو الشرب أو اللبس أو التصرف فيه . إلا إذا عقده من جديد بازالة المفسد اھ ( ۲/ ۹۶۰)
و في شرح المجلة: إذا مات احد العاقدین لا یبطل حق الفسخ بموته، بل ینتقل إلی وارثه اھ (۳/ ۳۴۵)
و في مجمع الأنهر في شرح ملتقى الأبحر: (وإن شرط تركها) أي الثمرة (على الشجرة) حتى تدرك (فسد) البيع لأنه شرط لا يقتضيه العقد وهو شغل ملك الغير أو لأنه صفقة في صفقة لأنه إجارة في البيع إن كانت للمنفعة حصة من الثمن أو إعارة في بيع إن لم تكن له حصة من الثمن اھ (2/ 17)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمدکامران اعجاز عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 38366کی تصدیق کریں
0     15
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی کے کاروبار کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • انعام میں نکلا ہوا پرائز بانڈ ٹیکس کٹوانے کیلئے خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • کسی نے کوئی چیز خرید کر لانے کے لئے کہا تو اس میں اپنا منافع رکھنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات