السلام علیکم ورحمۃ اللہ !
امید ہے بخیریت ہونگے۔ میں مختلف ویب سائٹ اور یو ٹیوب پر بچوں کی تعلیمی تفریح کے لئے کارٹون کی ویڈیوز بنا کر بھیجتا ہوں اور جتنے لوگ یا بچے ان ویڈیوز کو دیکھتے ہیں تو اس کے بدلے مجھے پیسے ملتے ہیں جن پر خاصا وقت اور محنت درکار ہوتی ہے ۔ پوچھنا یہ تھا کہ ایسا پیسہ میرے لئے حلال ہے ؟ جزاک اللہ
اگر یہ کارٹون کسی قسم کی بے حیائی پر مشتمل ہوں ، تو انہیں بنانے یا دیکھنے میں شرعا کوئی مضائقہ نہیں، بلکہ جائز ہے ، اور ایسے کارٹون کی ویڈیو بنا کر بھیجنا اور اس سے ملنے والے پیسے بھی لینا حلال اور جائز ہیں۔
ففي البحر الرائق شرح كنز الدقائق: و في الخلاصة ولا بأس بأن يصلي على بساط فيه تصاوير لكن لا يسجد عليها ثم قال ثم التمثال إن كان على وسادة أو بساط لا بأس باستعمالهما (الی قوله) (قوله إلا أن تكون صغيرة) لأن الصغار جدا لا تعبد فليس لها حكم الوثن فلا تكره في البيت والكراهة إنما كانت باعتبار شبه العبادة اھ (2/ 30) والله أعلم بالصواب
رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا
یونیکوڈ خرید و فروخت 1