خرید و فروخت

آن لائن خریدی ہوئی چیز میں اگر نقص آجائے تو اس کا کیا کیا جائے

فتوی نمبر :
36058
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

آن لائن خریدی ہوئی چیز میں اگر نقص آجائے تو اس کا کیا کیا جائے

السلام علیکم!
مفتی صاحب مسئلہ یہ ہے کہ اگر آن لائن خریداری سے کمپنی کی طرف سے بھیجی جانے والی چیز اگر آڈر کے خلاف ہو ،رنگ میں اور کوالٹی میں بھی اور خرابی کا بھی شک ہونے پر چیز اپنے پاس ہی رکھ کر کمپنی والوں سے پیسوں کی واپسی کا مطالبہ کر لے ،اور بندہ کمپنی والوں کی رضامندی سے چیز پاس ہی رکھ لے، جب پیسے واپس ہوں، تو پتہ چلے کہ اور کوئی خرابی نہیں تھی ،چیز میں صرف رنگ کا فرق تھا، تو ایسی صورت میں پیسے بندہ استعمال کر سکتا ہے، اور چیز بھی استعمال میں لا سکتا ہے یا نہیں ؟برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں اس کی وضاحت نہیں کی گئی کہ کمپنی نے سائل کو مطلوبہ چیز اور اس کی قیمت دونوں کیسے واپس کر دی ہیں ؟ تاہم اگر سائل نے کسی قسم کی دھوکہ دہی سے مطلوبہ چیز اور رقم دونوں حاصل کرلی ہوں، تو ایسا کرنا شرعاً جائز نہیں، لہذا سائل پر لازم ہے کہ وہ مطلوبہ چیز (اگر آڈر کے موافق نہ ہو) یا اس کی قیمت کمپنی کو واپس کر دے۔ اگر سوال کی نوعیت کچھ اور ہو تو اسکی مکمل وضاحت کر کے سوال دوبارہ ای میل کر دے اس پر غور و فکر کے بعد ان شاء اللہ حکم شرعی سے آگاہ کیا جائے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الهداية شرح البداية: ومن رأى شيئا ثم اشتراه بعد مدة فإن كان على الصفة التي رآه فلا خيار له لأن العلم بأوصافه حاصل له بالرؤية السابقة وفواته يثبت الخيار إلا إذا كان لا يعلم مرئيه لعدم الرضا به وإن وجده متغيرا فله الخيار لأن تلك الرؤية لم تقع معلمة بأوصافه فكأنه لم يره اھ (3/ 35)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
فضل الرحمن عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 36058کی تصدیق کریں
0     587
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عاریت کی زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ایک چیز کی دو قیمت بتانے سے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • دکان فروخت کرنے کے بعد قیمت کی وصولی سے قبل خریدار سے کرایہ لینا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات