تعویذ کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ جو نمبر عدد اور خطی والے ہیں اور نقش والے، ان کا استعمال جائز ہے؟
جو تعویذات شرکیہ کلمات یا موہومِ شرک اور غیر معلوم المعنیٰ کلمات پر مشتمل ہوں ،تو ان کا بنانا اور ان کا استعمال کرنا دونوں جائز نہیں، بلکہ گناہ ہے، البتہ ایسے تعویذات جو آیاتِ قرآنیہ یا ادعیۂ ماثورہ اور کلماتِ صحیحہ پر مشتمل ہوں یا ان کے اعداد لکھ کر کسی مقصد کیلئے استعمال کیے جاتے ہوں، تو یہ شرعاً درست ہے،بشرطیکہ ان کو مؤثر بالذّات سمجھ کر نہ استعمال کیا جائے۔
کما في صحیح مسلم: عن عوف بن مالك الأشجعي قال: "كنا نرقي فی الجاهلية، فقلنا: يا رسول الله، كيف ترى فی ذلك؟ فقال: اعرضوا علي رقاكم، لا بأس بالرقى ما لم يكن فیه شرك" .(7 /19)
وفي مرقاة المفاتيح: (سمعت رسول الله - صلى الله عليه وسلم – يقول: إن الرقى): أي: رقية فیها اسم صنم أو شيطان أو كلمة كفر أو غيرها مما لا يجوز شرعا، ومنها ما لم يعرف معناها اھ (8/ 318)
وفي الدرالمختار: [فرع] فی المجتبى: التميمة المكروهة ما كان بغير العربية اھ (6/ 363)
وفي ردالمحتار تحت: (قوله التميمة المكروهة) أقول: الذي رأيته فی المجتبى التميمة المكروهة ما كان بغير القرآن، و قيل: هي الخرزة التي تعلقها الجاهلية اهـ فلتراجع نسخة أخرى. و في المغرب و بعضهم يتوهم أن المعإذا ت هي التمائم و ليس كذلك إنما التميمة الخرزة، و لا بأس بالمعإذا ت إذا كتب فیها القرآن اھ(6/ 363)
ماہ محرم یا بارہ ربیع الأوّل کو چندہ اکٹھا کر کے اس کی شیرینی وغیرہ تقسیم کرنا
یونیکوڈ تعویذ و روحانی علاج 0قوالی سسننے کا حکم -دورانِ سفر گاڑی میں گانے چل رہے ہوں تو کیا کیا جاۓ
یونیکوڈ تعویذ و روحانی علاج 0اذان میں "علی وصی اللہ ، خلیفۃ بلا فصل"کا اضافہ- اہلِ تشیع کے ساتھ مل بیٹھ کر کھانے کا حکم
یونیکوڈ تعویذ و روحانی علاج 0مروّجہ سالانہ باجماعت قضاءِ عمری-عیدین یا فرائض کے بعد مصافحہ و معانقہ-جمعرات اور 23 رمضان کو مخصوص سورتوں کا ختم
یونیکوڈ تعویذ و روحانی علاج 0