طلاق معلقہ

دو طلاقوں کے بعد تیسری طلاق کو شرط سے معلق کرنے کاحکم

فتوی نمبر :
30158
| تاریخ :
2017-02-07
معاملات / احکام طلاق / طلاق معلقہ

دو طلاقوں کے بعد تیسری طلاق کو شرط سے معلق کرنے کاحکم

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مسئلہ ہذا کے بارے میں کہ ایک آدمی نے دو مختلف موقعوں پر اپنی بیوی کو ایک ایک (واضح الفاظ میں) طلاق دے دی، اس کے بعد مختلف موقعوں پر یہ کہا کہ اگر تم گھر چھوڑ کے گئی تو تمہیں طلاق ،لیکن نیت صرف ڈرانے کی تھی لیکن اس کی بیوی نے کئی مرتبہ یہ حرکت کر لی، اب یہ فرمائیں کہ میری طلاق ہوگی یا نہیں ؟
مزید وضاحت: جی ہاں پہلی دونوں طلاقوں کے بعد ہفتہ دو ہفتہ کے اندر رجوع کرلیا تھا، اور پہلی دو میں ایک سال کا وقفہ تھا، لیکن پہلی دو طلاق دیتے وقت انتہائی غصہ میں تھا ایسی حالت ميری کبھی بھی نہیں ہوئی کہ منہ سے جھاگ نکل رہی ہو، اور چیزیں دیوار پر مار رہا ہوں , گویا کہ میں ہوش و حواس میں نہیں تھا اور اس کے ساتھ مجھ پر شاید کسی نے جادو بھی کر وایا ہوا ہےکیونکہ مجھے رات کو کوئی چڑیل جن وغیرہ تنگ بھی کرتے ہیں ،اب اس صورت میں کیا حکم ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ سائل نے دو طلاقوں کے بعد جب تیسری طلاق مشروط معلق کردی تھی جس کے بعد شرط پائی گئی ہے تو سائل کی بیوی پر تیسری طلاق بھی واقع ہو کر حرمتِ مغلظہ ثابت ہو چکی ہے ،اب رجوع نہیں ہو سکتا اور بغیر حلالۂ شرعیہ کے باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہو سکتا،لہذا دونوں پر لازم ہے کہ فوراً ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کریں، جبکہ سائل کی بیوی عدت گزارنے کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الهداية :واذا اضافه الى شرط وقع عقيب الشرط مثل ان يقول لا مرأته ان دخلت الدار فانت طالق وهذابالاتفاق الخ (2/398)۔
وفیہ ایضاً:وان كان الطلاق ثلثا في الحرة أو ثنتين في الامة لم تحل له حتى تنكح زوجا غیرہ نکاحاً صحیحاً ویدخل بہاثم یطلقھا او یموت عنھا اھ (2/399)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 30158کی تصدیق کریں
0     589
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • طلاق معلق سے بچنے کے طریقے کا سوال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • شادی سے قبل طلاق معلق کرنے کے بعد طلاق کب واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر بیوی خط پڑہے تو اسکو طلاق

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میں نے فلاں عورت سے شادی کی تو تین طلاق"کے الفاظ کہنے کاکیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ’’اگر میری بیوی دو دن کے اندر نہیں آئی تو وہ میری بیوی نہیں ہوگی‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق ثلاثہ کوماں ،باپ،بہن،بھائیوں سے بات چیت پرمعلق کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • ’’اگر میں نے اپنی بیوی کو والد صاحب کے ساتھ ایک گھر میں بٹھایا تو وہ مجھ پر طلاق ہو گی‘‘ سے تعلیق طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • اگر تو گھر سے نکلی تو تو مجھ طلاق , کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق معلق کرکے تعلیق سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • تین معلق طلاقوں کے وقوع سے بچنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • بیوی کو ـ تو ں میرے گھر رہی تو تجھے تین طلاق کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میری اجازت کے بغیر گھر سے باہر گئی تو طلاق سمجھو "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • رخصتی سے قبل معلق طلاق کی ایک صورت

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر ماں باپ کے گھر گئی تو میری طرف سے فارغ ہو"سے طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • سمجھ لو میں نے تمہیں اپنے نکاح سے نکال دیاہے کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی صورت میں جب ایک دفعہ شرط پائے جانے کی وجہ سے طلاق ہو جائے تو دوبارہ طلاق واقع نہ ہونا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ہمبستری پر معلق تین طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی ایک صورت اور اس میں طلاق سے بچنے کی تدبیر

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • جن پیسوں پر طلاق معلق کی اسکے علاوہ دوسرے پیسے دکھانے پر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق بالشرط طلاق کی ایک خاص صورت کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "فارغ سمجھو " کے الفاظ سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • موبائل میں گفتگو کرنے اور ڈرامہ دیکھنے پر طلاق معلق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق کو کسی شرط کے ساتھ معلق کرکے اس سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • کل ظہر کے بعد عصر تک آجاؤ ورنہ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات