طلاق معلقہ

تین معلق طلاقوں کے وقوع سے بچنے کا طریقہ

فتوی نمبر :
68708
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / طلاق معلقہ

تین معلق طلاقوں کے وقوع سے بچنے کا طریقہ

اگر ایک بندہ یہ بولے کہ اگر میں نے فلاں کام کیا تو میری بیوی میرے اُوپر تین پتھروں پر طلاق ہوگی، کیا اب کوئی صورت ہےکہ بندہ وہ کام بھی کرے اور طلاق بھی واقع نہ ہو ؟ جزاک اللہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر کوئی شادی شدہ شخص مذکور الفاظ "اگر میں نے فلاں کام کیا تو میری بیوی میرےاُوپر تین پتھروں پر طلاق ہوگی" کہہ دے تو اس سے اُسکی بیوی پر تینوں طلاقیں معلق ہو جائیں گی، چنانچہ اُسکے بعد وہ شخص اگر وہ کام کرلے تو شرط کے پائے جانے کی وجہ سے اُسکی بیوی پر معلق تینوں طلاقیں واقع ہو کر حرمتِ مغلظہ ثابت ہو جائے گی ، جس کے بعد بغیر حلالۂ شرعیہ کے دونوں کا میاں بیوی کی طرح ایک ساتھ رہنا شرعاً جائز نہیں ہوگا، البتہ تینوں معلق طلاقوں سے بچنے کیلئے یہ تدبیر اختیار کی جا سکتی ہے کہ شوہر اپنی بیوی کو ایک طلاقِ بائن دے کر اپنی زوجیت سے الگ کر دے اور دورانِ عدت شوہر وہ کام ہر گز نہ کرے اور پھر جب عدت ختم ہو جائے تو شوہروہ کام کر لے، اس وقت چونکہ بیوی اسکے نکاح میں نہ ہوگی اس لئے اس پر کوئی طلاق واقع نہ ہوگی، اور مذکور شرط بھی پوری ہو جائے گی، اسکے بعد باہمی رضامندی سے باقاعدہ شرعی گواہان کی موجودگی میں نئے حقِ مہر کے تقرر کے ساتھ تجدیدِ نکاح کرلے، تجدیدِ نکاح کے بعد دوبارہ وہ کام کرنے کی وجہ سے مزید کوئی طلاق واقع نہ ہوگی، تاہم آئندہ کیلئے شوہر کو فقط دو (2) طلاقوں کا اختیار ہوگا، اس لئے آئندہ طلاق کے معاملہ میں خوب احتیاط لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار : (و تنحل) اليمين (بعد) وجود (الشرط مطلقا) لكن إن وجد في الملك طلقت و عتق و إلا لا ، فحيلة من علق الثلاث بدخول الدار أن يطلقها واحدة ثم بعد العدة تدخلها فتنحل اليمين فينكحها الخ
و فی رد المحتار تحت : (قوله و تنحل اليمين إلخ) لا تكرار بين هذه و بين قوله فيما سبق و فيھا تنحل اليمين إذا وجد الشرط مرة لأن المقصود هناك الانحلال بمرۃ في غير كلما و هنا مجرد الانحلال اهـ ح و لأنه هنا بين انحلالها بوجودها في غير الملك بخلاف ما سبق۔اھ (3/355).

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسامہ ارشد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68708کی تصدیق کریں
1     1837
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • طلاق معلق سے بچنے کے طریقے کا سوال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • شادی سے قبل طلاق معلق کرنے کے بعد طلاق کب واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر بیوی خط پڑہے تو اسکو طلاق

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میں نے فلاں عورت سے شادی کی تو تین طلاق"کے الفاظ کہنے کاکیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ’’اگر میری بیوی دو دن کے اندر نہیں آئی تو وہ میری بیوی نہیں ہوگی‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق ثلاثہ کوماں ،باپ،بہن،بھائیوں سے بات چیت پرمعلق کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • ’’اگر میں نے اپنی بیوی کو والد صاحب کے ساتھ ایک گھر میں بٹھایا تو وہ مجھ پر طلاق ہو گی‘‘ سے تعلیق طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • اگر تو گھر سے نکلی تو تو مجھ طلاق , کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق معلق کرکے تعلیق سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • بیوی کو ـ تو ں میرے گھر رہی تو تجھے تین طلاق کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میری اجازت کے بغیر گھر سے باہر گئی تو طلاق سمجھو "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • رخصتی سے قبل معلق طلاق کی ایک صورت

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • تین معلق طلاقوں کے وقوع سے بچنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • "اگر ماں باپ کے گھر گئی تو میری طرف سے فارغ ہو"سے طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • سمجھ لو میں نے تمہیں اپنے نکاح سے نکال دیاہے کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی صورت میں جب ایک دفعہ شرط پائے جانے کی وجہ سے طلاق ہو جائے تو دوبارہ طلاق واقع نہ ہونا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ہمبستری پر معلق تین طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی ایک صورت اور اس میں طلاق سے بچنے کی تدبیر

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • جن پیسوں پر طلاق معلق کی اسکے علاوہ دوسرے پیسے دکھانے پر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق بالشرط طلاق کی ایک خاص صورت کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "فارغ سمجھو " کے الفاظ سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • موبائل میں گفتگو کرنے اور ڈرامہ دیکھنے پر طلاق معلق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق کو کسی شرط کے ساتھ معلق کرکے اس سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • کل ظہر کے بعد عصر تک آجاؤ ورنہ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات