زید نے شادی سے پہلے کہا اگرمیں نے فلاں کام کیا تو میری ہونے والی بیوی کوایک طلاق اوراس نے شادی سے پہلےوہ کام کرلیا توکون سی طلاق واقع ہو گی ا در یہ طلاق کیا پہلی مرتبہ نکاح پڑھاتے ہیں ہو جائیگی اور اسکے ساتھ رہنے کے لئے اسی وقت دوسری نکاح کرنا پڑے گا جو بھی جواب ہو واضح اور مدلل طور پر دیں۔
صورت مسئولہ میں زید کے مذکور جملہ ’’اگر میں نے فلاں کام کیا تو میری ہونے والی بیوی کو ایک طلاق ‘‘ کہنے سےایک طلاق معلق ہو چکی ہے اب اگر زید نکاح سے قبل وہ کام کر لیتا ہے تو نکاح کے بعد فورا ًمعلق طلاق واقع ہو کراس کی بیوی بائنہ ہوجائے گی اور اس کے ذمہ بیوی کا نصف حق مہر بھی لازم ہو گا،جبکہ دوبارہ ساتھ رہنے کے لئے نئے حق مہر کے ساتھ گواہوں کی موجودگی میں تجدید نکاح کر کے باہم ساتھ زندگی بسر کر سکتے ہیں ، تاہم آئندہ کے لئے اس کے پاس فقط دو طلاقوں کا اختیار رہیگا۔
كما في الجوهرة النيرة :واذا أضاف الى شرط وقع عقيب الشرط مثل أن يقول إن دخلت الدار فانت طالق هذا بالاتفاق الى قوله فاذا وجد الشرط والمرأة في ملكه وقع الطلاق اھ(ج 2 ص : 110)۔
وفي تبيين الحقائق: قال رحمه الله: (إنما يصح التعليق في الملك كقوله لمنكوحته وإن زرت فانت طالق (ج 3 ص 109)۔
وفي مصنف ابى شيبة: عن علي قال: «إذا طلق البكر واحدة فقد بتها، وإذا طلقها ثلاثا لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره»(4/66)۔
وفی الھندیة: إذا أضاف الطلاق إلى النكاح وقع عقيب النكاح نحو أن يقول لامرأة: إن تزوجتك فأنت طالق أو كل امرأة أتزوجها فهي طالق وكذا إذا قال: إذا أو متى وسواء خص مصرا أو قبيلة أو وقتا أو لم يخص(1/230)۔
وفیھا ایضاً : لو قال: كل امرأة لي طالق إن فعلت كذا وليست له امرأة ونوى امرأة يتزوجها بعد ذلك صحت كما إذا قال: كل امرأة تكون لي اھ.(1/419)۔
وفی الھدایة: فإن فرق الطلاق بانت بالأولى ولم تقع الثانية والثالثة " وذلك مثل أن يقول أنت طالق طالق طالق لأن كل واحدة(1/233)۔
’’اگر میری بیوی دو دن کے اندر نہیں آئی تو وہ میری بیوی نہیں ہوگی‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0’’اگر میں نے اپنی بیوی کو والد صاحب کے ساتھ ایک گھر میں بٹھایا تو وہ مجھ پر طلاق ہو گی‘‘ سے تعلیق طلاق کا حکم
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0معلق طلاق کی صورت میں جب ایک دفعہ شرط پائے جانے کی وجہ سے طلاق ہو جائے تو دوبارہ طلاق واقع نہ ہونا
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0