طلاق معلقہ

جن پیسوں پر طلاق معلق کی اسکے علاوہ دوسرے پیسے دکھانے پر طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
68776
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / طلاق معلقہ

جن پیسوں پر طلاق معلق کی اسکے علاوہ دوسرے پیسے دکھانے پر طلاق کا حکم

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ !
آج سے تقریباََ پانچ سال قبل میں سعودی عرب میں تھا کہ گھر سے بچہ اپنی ماں سے 22ہزار روپے لے کر بھاگ گیا جسکی وجہ سے میری بیوی نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کرلی مگر بروقت ہسپتال پہنچ جانے کی وجہ سے جان بچ گئی , مجھے جب اس بات کا پتہ چلا تو بہت غصہ آیا اور میں نے کہا کہ فوراً بچے سے پیسے ریکور کیے جائیں "اگر شام تک پیسے مجھے ویڈیو کال پر نظر نہیں آئے تو میری طرف سے تجھے تین طلاق ہے" اور میرا گھر چھوڑ کر چلی جانا , چنانچہ شام کو میری بیگم نے ویڈیو کال پر پیسے دکھائے اور میں مطمئن ہوگیا , دل سے طلاق دینےکا مقصد ہرگز نہ تھا بلکہ ڈرانا اور بچے کی اصلاح کرنی تھی کہ اتنے پیسے لے کر کوئی غلط قدم نہ اٹھا لے , مگر آج پانچ سال گزرنے کے بعد میری بیگم نے جو انکشاف کیا , میں بحیثیت مسلمان سخت پریشان ہوں , آج میری گھر والی کہتی ہے کہ وہ جو پیسے ویڈیو کال پر دکھائے گئے تھے وہ اور تھے اور اُس وقت اصل پیسے تھوڑا دور تھے جوکہ رات تک میرے پاس پہنچ گئے تھے مگر دیکھائے گئے پیسے وہ نہیں تھے ,جبکہ ہم گزشتہ پانچ سال سے اکٹھے رہ رہے تھے، اب پانچ سال بعد اس بات کو ظاہر کرنا , اسلام اس پر کیا حکم صادر کرتا ہے رہنمائی کیجئے پلیز ؟

دوسرا میرا سوال بھی اسی نوعیت کا ہے کہ میری بیگم کوئی زیادہ پڑھی لکھی خاتون نہیں ہے اور اکثر جاہلوں جیسی باتیں شروع کردیتی ہے، تو میں زیادہ تر اس کی باتوں کو اِگنور کردیا کرتا ہوں،ایک دن کچھ ایسا ہی ہوا , کوئی قصہ چھیڑ کر بات کررہی تھی کہ میں نے توجہ نہیں دی جسکی وجہ سے میری بیگم طیش میں آگئی , بات نوک جھونک تک جا پہنچی تو میں نے جان چھڑانے کی غرض سے یہ کہا کہ تم پاگل عورت ہو ,کبھی بھی کچھ بھی بولتی رہتی ہو میں تمہیں اہمیت ہی نہیں دیتا "میری لسٹ یا کاغذوں میں تم فارغ ہو" کیونکہ تم مجھے بالکل پاگل لگتی ہو , تمہیں لاہور پاگل خانے میں علاج کی غرض سے لے جانا لازم ہوچکا ہے اور بس بات میں نے بند کردی , شام کو حالات پھر نارمل ہوگئے یاد رہے کہ اس بات کو کرتے ہوئے بیگم کو طلاق دینے کا ارادہ تو دور میری سوچ میں بھی ایسی کوئی بات نہیں تھی بس اس کی جاہلانہ حرکتوں کی وجہ سے ایک جنرل بات کردی یہ بات بھی تین ماہ قبل ہوئی تھی ،مگر اب جب ہماری لڑائی ہوئی تو بیگم نے اس بات کو لے کر شور مچایا کہ طلاق دے چکا ہے میرا میاں , اور پانچ سال پرانی بات بھی نکال کر ایک نئی کہانی بیان کردی جبکہ ابھی بھی میرے ہی گھر میں رہتی ہے اور آج وہ بھی پریشان ہے اور دعائیں مانگ رہی ہےکہ کہیں طلاق نہ ہوگئی ہو، اب ایسے حالات میں،میں سخت پریشان ہوں کہ بحیثیت مسلمان مجھے کسی اعلیٰ سطحی پلیٹ فورم سے رجوع کرنا چاہیئے تاکہ میری بہتر رہنمائی ہوسکے اس سلسلے میں آپ سے رابطہ کیا ہے اور امید کرتا ہوں کہ شریعت کے مطابق میری رہنمائی ضرور فرمائیں گے ،و السلام !محمد مشتاق

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے سوال میں اس بات کی صراحت نہیں کی کہ سائل نے معلّق طلاق کے وقوع کیلئے مقررہ وقت سے قبل اپنی بیوی کیساتھ ویڈیوکال پربات کی تھی یااس کے بعد ؟تا کہ اس کےمطابق جواب دیا جاتا ، تاہم اگر سائل نےمقررہ وقت سے قبل اپنی بیوی کیساتھ ویڈیوکا ل پربات کی تھی اور سائل کی بیوی نے اسے رقم ویڈیو کال کے ذریعے دکھادی تھی ،اگرچہ وہ رقم بیٹے سے ریکورشدہ کے علاوہ تھی ،لیکن چونکہ سائل نے اپنے الفاظ "اگرشام تک پیسے مجھے ویڈیو کال پر نظر نہیں آئے تو میری طرف سے تجھے تین طلاق ہے " میں کسی مخصوص رقم کی تعین نہیں کی تھی ،اس لئے مقرر ہ رقم ویڈیو کال کے ذریعےدکھائے جانے کی صورت میں شرط پوری ہوگئی ،اور اس کی وجہ سے سائل کی بیوی پر معلّق طلاقیں واقع نہیں ہوئیں ،چنانچہ اس کے بعد دونو ں کیلئے عرصہ پانچ سال سے میاں بیوی کی طرح رہنا شرعاً درست تھا، جبکہ اس کے بعد سائل نے تین ماہ قبل بیوی کیساتھ تلخ کلامی کے دوران جوالفاظ کہے " میری لسٹ یا کاغذوں میں تم فارغ ہو"ان الفاظ کے سیاق و سباق میں غور کرنے سے معلوم ہوتاہے کہ یہ الفاظ طلاق کی غرض سے نہیں کہے گئے ،اور سائل بھی ان الفاظ کے ذریعے طلاق دینے کی نیت و ارادے سے انکاری ہے ، لہذا مذکورالفاظ سے بھی سائل کی بیوی پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی ،تاہم آئندہ کیلئے سائل کو اس طرح کے الفاظ کہنے میں احتیاط سے کام لیناچاہیئے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ : إذا أضاف الطلاق إلى النكاح وقع عقيب النكاح نحو أن يقول لامرأة إن تزوجتك فأنت طالق(1/420)۔
و فی الدرالمختار : و الكنايات ثلاث ما يحتمل الرد أو ما يصلح للسب ، أو لا و لا (فنحو اخرجي و اذهبي و قومي) تقنعي تخمري استتري انتقلي انطلقي اغربي اعزبي من الغربة أو من العزوبة (يحتمل ردا ، و نحو خلية برية حرامبائن) و مرادفها كبتة بتلة (يصلح سبا ، و نحو اعتدي و استبرئي رحمك ، أنت واحدة ، أنت حرة ، اختاري أمرك بيدك سرحتك ، فارقتك لا يحتمل السب و الرد ، ففي حالة الرضا) أي غير الغضب و المذاكرة (تتوقف الأقسام) الثلاثة تأثيرا (على نية) للاحتمال و القول له(3/300)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
احمداللہ مولاداد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68776کی تصدیق کریں
0     1080
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • طلاق معلق سے بچنے کے طریقے کا سوال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • شادی سے قبل طلاق معلق کرنے کے بعد طلاق کب واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر بیوی خط پڑہے تو اسکو طلاق

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میں نے فلاں عورت سے شادی کی تو تین طلاق"کے الفاظ کہنے کاکیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ’’اگر میری بیوی دو دن کے اندر نہیں آئی تو وہ میری بیوی نہیں ہوگی‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق ثلاثہ کوماں ،باپ،بہن،بھائیوں سے بات چیت پرمعلق کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • ’’اگر میں نے اپنی بیوی کو والد صاحب کے ساتھ ایک گھر میں بٹھایا تو وہ مجھ پر طلاق ہو گی‘‘ سے تعلیق طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • اگر تو گھر سے نکلی تو تو مجھ طلاق , کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق معلق کرکے تعلیق سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • بیوی کو ـ تو ں میرے گھر رہی تو تجھے تین طلاق کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میری اجازت کے بغیر گھر سے باہر گئی تو طلاق سمجھو "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • رخصتی سے قبل معلق طلاق کی ایک صورت

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • تین معلق طلاقوں کے وقوع سے بچنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • "اگر ماں باپ کے گھر گئی تو میری طرف سے فارغ ہو"سے طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • سمجھ لو میں نے تمہیں اپنے نکاح سے نکال دیاہے کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی صورت میں جب ایک دفعہ شرط پائے جانے کی وجہ سے طلاق ہو جائے تو دوبارہ طلاق واقع نہ ہونا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ہمبستری پر معلق تین طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی ایک صورت اور اس میں طلاق سے بچنے کی تدبیر

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • جن پیسوں پر طلاق معلق کی اسکے علاوہ دوسرے پیسے دکھانے پر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق بالشرط طلاق کی ایک خاص صورت کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "فارغ سمجھو " کے الفاظ سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • موبائل میں گفتگو کرنے اور ڈرامہ دیکھنے پر طلاق معلق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق کو کسی شرط کے ساتھ معلق کرکے اس سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • کل ظہر کے بعد عصر تک آجاؤ ورنہ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات