طلاق معلقہ

طلاق معلق کرکے تعلیق سے رجوع کرنا

فتوی نمبر :
70197
| تاریخ :
2024-01-07
معاملات / احکام طلاق / طلاق معلقہ

طلاق معلق کرکے تعلیق سے رجوع کرنا

میرے شوہر نے کہا اگر ٹک ٹاک استعمال کیا تو طلاق ہو جائیگی ، پھر ہماری لڑائی ہوئی انہوں نے مجھے مارا اور بولا ایک طلاق دیتا ہوں ، پھر بولا اب اگر ٹک ٹاک کو اوپن بھی کیا تو دو طلاقیں اور ہو جائیں گی ، میں نے غلطی سے اوپن کر دیا ، پھر میرے شوہر نے کہا میں نے شرط واپس لے لی تھی ، پھر کہا میری نیت نہیں تھی میں ڈرا رہا تھا ، پھر دو سے تین گھنٹے بعد کہا کہ اب دوبارہ اوپن کیا تو طلاق ، پھر اگلے دن بولا میں واپس لے رہا ہوں ، پھر میں نے ٹک ٹاک اوپن کیا بار بار ، کیا طلاق کی شرط واپس لے سکتے ہیں ؟ میں جاننا چاہتی ہوں کیا تین طلاقیں واقع ہوئی ہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ طلاق معلق کرنے کے بعد ، شوہر کو اسے واپس لینے کا شرعا کوئی اختیار نہیں ہوتا اور نہ ہی واضح الفاظ میں طلاق دینے کے لئے نیت کی ضرورت ہوتی ہے بلکہ بغیر نیت کے صریح الفاظ کے ساتھ معلق کی جانے والی طلاق بھی تعلیق کی شرط پائی جانے کی صورت میں معلق طلاق واقع ہو جاتی ہے ، لہذا جب شوہر نے تین مختلف مواقع پر اپنی بیوی کے ٹک ٹاک استعمال کرنے اور اسے کھولنے پر تین طلاق معلق کی تھی تو وہ تمام طلاقیں معلق ہو چکی تھیں ، اور بعد میں شوہر کا اسے واپس لینے سے وہ تعلیق ختم نہیں ہوئی ، بلکہ بدستور برقرار رہی ، چنانچہ پہلی تعلیق کے بعد جب شوہر نے لڑائی جھگڑے کے دوران " ایک طلاق دیتا ہوں " جیسے صریح الفاظ سے ایک طلاق رجعی دے دی اور دورانِ عدت رجوع کرلیا تو اس سے رجوع بھی درست ہوا ہے ، اس کےبعد ٹک ٹاک کے کھولنے پر مزید تین طلاقیں معلق کرنے اور بیوی کا اسے کھولنے اور استعمال کرنے پر بقیہ دو طلاقیں بھی واقع ہوکر مجموعی طور پر سائلہ پر تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمتِ مغلظہ ثابت ہوچکی ہے ، جبکہ بقیہ طلاق محل نہ ہونے کی وجہ سے لغو ہوگئی ہیں ، اب رجوع نہیں ہوسکتا ، اور حلالۂ شرعیہ کےبغیر باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہوسکتا ، لہٰذا میاں و بیوی پر فوراً ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرنا لازم ہے ، ورنہ دونوں سخت گنہگار ہوں گے ، نیز عورت ایام عدت گزر جانے کے بعد اپنی مرضی سے دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ : و اذا اضافہ الی الشرط وقع عقیب الشرط اتفاقاً مثل ان یقول لأمرأتہ ان دخلت الدار فأنت طالق الخ ( فصل فی تعلیق الطلاق الخ ، ج 1 ، ص 420 ، ط : ماجدیہ ) ۔
و فیہ ایضاً : و لو قال لھا اذا دخلت الدار أو کلمت فلانا أو صلیت الظھر اذا جاء رأس الشھر فانت طالق ثنتین ( الی قولہ ٰ) لان الرجوع عن التعلیق لا یصح فلا یمکنہ التدارک الخ ( باب فی الاقرار بالنکاح ، ج 4 ، ص 209 ) ۔
وفیہ ایضاً : و ان کان الطلاق ثلاثا فی الحرۃ و ثنتین فی الامۃ لم تحل لہ حتی تنکح زوجا غیرہ نکاحاً صحیحا و یدخل بھا تم یطلقھا او یموت عنھا کذا فی الھدایۃ ( فصل فیما تحل بہ المطلقۃ الخ ، ج 1 ، ص 473 ، ط : ماجدیہ ) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد خباب ارباب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70197کی تصدیق کریں
1     2464
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • طلاق معلق سے بچنے کے طریقے کا سوال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • شادی سے قبل طلاق معلق کرنے کے بعد طلاق کب واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر بیوی خط پڑہے تو اسکو طلاق

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میں نے فلاں عورت سے شادی کی تو تین طلاق"کے الفاظ کہنے کاکیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ’’اگر میری بیوی دو دن کے اندر نہیں آئی تو وہ میری بیوی نہیں ہوگی‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق ثلاثہ کوماں ،باپ،بہن،بھائیوں سے بات چیت پرمعلق کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • ’’اگر میں نے اپنی بیوی کو والد صاحب کے ساتھ ایک گھر میں بٹھایا تو وہ مجھ پر طلاق ہو گی‘‘ سے تعلیق طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • اگر تو گھر سے نکلی تو تو مجھ طلاق , کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق معلق کرکے تعلیق سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • بیوی کو ـ تو ں میرے گھر رہی تو تجھے تین طلاق کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میری اجازت کے بغیر گھر سے باہر گئی تو طلاق سمجھو "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • رخصتی سے قبل معلق طلاق کی ایک صورت

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • تین معلق طلاقوں کے وقوع سے بچنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • "اگر ماں باپ کے گھر گئی تو میری طرف سے فارغ ہو"سے طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • سمجھ لو میں نے تمہیں اپنے نکاح سے نکال دیاہے کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی صورت میں جب ایک دفعہ شرط پائے جانے کی وجہ سے طلاق ہو جائے تو دوبارہ طلاق واقع نہ ہونا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ہمبستری پر معلق تین طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی ایک صورت اور اس میں طلاق سے بچنے کی تدبیر

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • جن پیسوں پر طلاق معلق کی اسکے علاوہ دوسرے پیسے دکھانے پر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق بالشرط طلاق کی ایک خاص صورت کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "فارغ سمجھو " کے الفاظ سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • موبائل میں گفتگو کرنے اور ڈرامہ دیکھنے پر طلاق معلق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق کو کسی شرط کے ساتھ معلق کرکے اس سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • کل ظہر کے بعد عصر تک آجاؤ ورنہ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات