طلاق معلقہ

اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟

فتوی نمبر :
73655
| تاریخ :
2024-06-04
معاملات / احکام طلاق / طلاق معلقہ

اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟

ایک آدمی بیٹے سے ناراض ہوکر کہتا ہے کہ میں نے تیرے لئے شادی کی تو ان تینوں بیویوں کو طلاق ہو، اُس آدمی کی تین عورتیں ہیں، اس کی ایک بیوی اس کے پاس آتی ہے کہ مجھے اجازت دو کہ میں لڑکے کےلئے شادی کردوں، اب مسئلہ یہ ہے کہ اگر وہ شخص بیویوں کو شادی کی اجازت دیدے اور رقم بھی دے،اور یا کسی اور کو شادی کےلئے وکیل بنائےاور اس کو شادی کرنے کا اختیار دیدے، تفصیل سے واضح کریں کہ طلاق واقع ہوجائے گی یا نہیں؟ اب اس کو کیا کرنا چاہیئے؟ اِس مسئلہ کا کوئی حل ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ صورتِ مسئولہ میں مذکور شخص نے واقعۃً یہ الفاظ ”میں نے تیرے لئے شادی کی تو ان تینوں بیویوں کو طلاق ہو“ ایک بار کہے ہوں، تو ان الفاظ سے شرعاً تینوں بیویوں پر ایک طلاق معلق ہوچکی ہے، جب کبھی وہ اپنے بیٹے کی شادی خود یا کسی وکیل کے ذریعہ کروائے گا تو اس سے اُس کی تینوں بیویوں پر ایک طلاقِ رجعی واقع ہوجائےگی، جس کا حکم یہ ہے کہ شوہر کو دورانِ عدت رجوع کا حق حاصل ہوگا، چنانچہ شوہر اگر دورانِ عدت قولاً یا عملاً رجوع کرلے تو یہ رجوع درست ہوکر میاں بیوی کا نکاح حسبِ سابق برقرار رہےگا، ورنہ دورانِ عدت رجوع نہ کرنے کی صورت میں مذکور شخص کا نکاح اپنی تینوں بیویوں کے ساتھ ختم ہوجائےگا، تاہم شخصِ مذکور اگر یہ چاہتا ہو کہ اُس کے بیٹے کی شادی بھی ہوجائے اور بیویوں پر معلق طلاق بھی واقع نہ ہو، تو اس کی صورت یہ ہوسکتی ہے کہ بیٹے کی شادی خود نہ کرائے، اور نہ اُس کی طرف سے مقرر کوئی وکیل کرائے، بلکہ کوئی شخص سائل کے بیٹے کی شادی کرائے، اُس شادی و نکاح سے سائل لاتعلق رہے تو اِس طرح سائل کی بیویوں پر یہ معلق طلاق بھی واقع نہ ہوگی اور سائل کے بیٹے کی شادی بھی ہوجائےگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی التنویر مع الدر: (وتنحل) اليمين (بعد) وجود (الشرط مطلقا) لكن إن وجد في الملك طلقت وعتق وإلا لا إلخ
وفی الشامیۃ تحت: (قوله وتنحل اليمين إلخ) لا تكرار بين هذه وبين قوله فيما سبق وفيها تنحل اليمين إذا وجد الشرط مرة اھ (ج3،صـــ355،ط:سعید)۔
وفی التنویر مع الدر: (حلف لا يتزوج فزوجه فضولي فأجاز بالقول حنث وبالفعل) ومنه الكتابة خلافا لابن سماعة (لا) يحنث به يفتى خانية اھ (ج3،صـــ846،ط:سعید)۔
وفی الفتاوی الھندیۃ: وإذا أضافه إلى الشرط وقع عقيب الشرط اتفاقا مثل أن يقول لامرأته: إن دخلت الدار فأنت طالق اھ (ج1، صـــ 420، ط: ماجدیہ)۔
وفی الھدایۃ: وإذا طلق الرجل امرأته تطليقة رجعية أو تطليقتين فله أن يراجعها في عدتها رضيت بذلك أو لم ترض اھ (ج2، صـــ88، ط: انعامیہ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سفیان رشید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 73655کی تصدیق کریں
0     947
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • طلاق معلق سے بچنے کے طریقے کا سوال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • شادی سے قبل طلاق معلق کرنے کے بعد طلاق کب واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر بیوی خط پڑہے تو اسکو طلاق

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میں نے فلاں عورت سے شادی کی تو تین طلاق"کے الفاظ کہنے کاکیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ’’اگر میری بیوی دو دن کے اندر نہیں آئی تو وہ میری بیوی نہیں ہوگی‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق ثلاثہ کوماں ،باپ،بہن،بھائیوں سے بات چیت پرمعلق کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • ’’اگر میں نے اپنی بیوی کو والد صاحب کے ساتھ ایک گھر میں بٹھایا تو وہ مجھ پر طلاق ہو گی‘‘ سے تعلیق طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • اگر تو گھر سے نکلی تو تو مجھ طلاق , کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق معلق کرکے تعلیق سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • بیوی کو ـ تو ں میرے گھر رہی تو تجھے تین طلاق کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میری اجازت کے بغیر گھر سے باہر گئی تو طلاق سمجھو "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • رخصتی سے قبل معلق طلاق کی ایک صورت

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • تین معلق طلاقوں کے وقوع سے بچنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • "اگر ماں باپ کے گھر گئی تو میری طرف سے فارغ ہو"سے طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • سمجھ لو میں نے تمہیں اپنے نکاح سے نکال دیاہے کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی صورت میں جب ایک دفعہ شرط پائے جانے کی وجہ سے طلاق ہو جائے تو دوبارہ طلاق واقع نہ ہونا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ہمبستری پر معلق تین طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی ایک صورت اور اس میں طلاق سے بچنے کی تدبیر

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • جن پیسوں پر طلاق معلق کی اسکے علاوہ دوسرے پیسے دکھانے پر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق بالشرط طلاق کی ایک خاص صورت کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "فارغ سمجھو " کے الفاظ سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • موبائل میں گفتگو کرنے اور ڈرامہ دیکھنے پر طلاق معلق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق کو کسی شرط کے ساتھ معلق کرکے اس سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • کل ظہر کے بعد عصر تک آجاؤ ورنہ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات