طلاق معلقہ

ہمبستری پر معلق تین طلاقوں کا حکم

فتوی نمبر :
69139
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / طلاق معلقہ

ہمبستری پر معلق تین طلاقوں کا حکم

جب میں اپنی بیوی کے پاس ہمبستری اراد ےسے اسکے قریب گیا ، تو اس نے قربت سے انکار کر دیا ، میرے بہت اصرار پر بھی وہ نہیں مانی ، پھر مجھے بہت غصہ آیا اور میں نے یہ الفاظ کہہ دیے (اگر آج کے بعد تم میرےپاس آئی تو تین طلاق)اور پھر دو دن بعد میں نے اسکے ساتھ ہمبستری کر لی، اس نے بہت اعتراض کیا ، مگر میں نے زبردستی اپنی حاجت پوری کرلی ، برائےکرم اس مسئلے کی قرآن و حدیث کی روشنی میں وضاحت فرما دیجئے ۔شکریہ!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکرکردہ تفصیل کے مطابق بیوی کا ہمبستری سے انکا ر کے موقع پر سائل نے جو الفاظ استعمال کیے "اگر آج کے بعد تم میرے پاس(ہمبستری کیلئے ) آئی توتین طلاق " ان الفاظ سے سائل کی بیوی پر تینوں طلاقیں معلّق ہوچکی ہیں،چنانچہ ا ب اگر سائل کی بیوی ہمبستری کی غرض سے سائل کے پاس آئی ، توایسی صورت میں اس پر معلّق تینوں طلاقیں واقع ہو کر حرمت مغلّظہ ثابت ہوجائے گی ،البتہ اگر سائل نے خود بیوی کے پاس جاکر اپنی حاجت پوری کرلی ہو ، تو اس سے شرعاً سائل کی بیوی پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی ، البتہ اگر آئندہ مذکور شرط پائی گئی ، توسائل کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہوجائیں گی ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیة : امرأة نامت في فراشها فدعاها زوجها إلى فراشه فأبت فقال لها : إن لم تجيئ إلى فراشي الليلة فأنت طالق فجاء بها الزوج كرها إلى فراشه من غير أن تضع قدمها على الأرض فنامت معه الليلة لا تطلق اھ(430/1) واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
احمداللہ مولاداد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69139کی تصدیق کریں
0     1605
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • طلاق معلق سے بچنے کے طریقے کا سوال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • شادی سے قبل طلاق معلق کرنے کے بعد طلاق کب واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر بیوی خط پڑہے تو اسکو طلاق

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میں نے فلاں عورت سے شادی کی تو تین طلاق"کے الفاظ کہنے کاکیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ’’اگر میری بیوی دو دن کے اندر نہیں آئی تو وہ میری بیوی نہیں ہوگی‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق ثلاثہ کوماں ،باپ،بہن،بھائیوں سے بات چیت پرمعلق کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • ’’اگر میں نے اپنی بیوی کو والد صاحب کے ساتھ ایک گھر میں بٹھایا تو وہ مجھ پر طلاق ہو گی‘‘ سے تعلیق طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • اگر تو گھر سے نکلی تو تو مجھ طلاق , کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق معلق کرکے تعلیق سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • بیوی کو ـ تو ں میرے گھر رہی تو تجھے تین طلاق کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میری اجازت کے بغیر گھر سے باہر گئی تو طلاق سمجھو "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • رخصتی سے قبل معلق طلاق کی ایک صورت

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • تین معلق طلاقوں کے وقوع سے بچنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • "اگر ماں باپ کے گھر گئی تو میری طرف سے فارغ ہو"سے طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • سمجھ لو میں نے تمہیں اپنے نکاح سے نکال دیاہے کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی صورت میں جب ایک دفعہ شرط پائے جانے کی وجہ سے طلاق ہو جائے تو دوبارہ طلاق واقع نہ ہونا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ہمبستری پر معلق تین طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی ایک صورت اور اس میں طلاق سے بچنے کی تدبیر

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • جن پیسوں پر طلاق معلق کی اسکے علاوہ دوسرے پیسے دکھانے پر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق بالشرط طلاق کی ایک خاص صورت کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "فارغ سمجھو " کے الفاظ سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • موبائل میں گفتگو کرنے اور ڈرامہ دیکھنے پر طلاق معلق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق کو کسی شرط کے ساتھ معلق کرکے اس سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • کل ظہر کے بعد عصر تک آجاؤ ورنہ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات