حضرت جی السلام علیکم!
میرے پاس پچاس ہزار کی رقم ہے، کیا میں اس رقم سے گندم یا کوئی اور چیز خرید کر اپنے پاس اس وجہ سے رکھ سکتا ہوں کہ جب قیمت بڑھ جائے گی متعلقہ چیز کی، تو منافع لے کر اس کو بیچ دو نگا، جبکہ وہ چیز گندم میں نے 1000 کی من خریدی اور تین ماہ بعد 1400 کی بیچی ،کیا یہ کاروبار جائز ہے؟ جبکہ سائل کی دکان نہیں ہے۔
قحط سالی اور بحرانی حالت کے علاوہ حالات میں سائل گندم کے موسم میں سستی گندم خرید کر بعد میں کچھ نفع رکھ کر فروخت کر سکتا ہے، اس میں کوئی قباحت نہیں، اور اس کے لئے دوکان ہونا بھی ضروری نہیں۔
ففی الدر المختار: (و) كره (احتكار قوت البشر) كتبن وعنب ولوز (والبهائم) كتبن وقت (في بلد يضر بأهله) لحديث «الجالب مرزوق والمحتكر ملعون» فإن لم يضر لم يكره اھ (6/ 398)۔
وفی الفتاوى الهندية: الاحتكار مكروه وذلك أن يشتري طعاما في مصر ويمتنع من بيعه وذلك يضر بالناس كذا في الحاوي وإن اشترى في ذلك المصر وحبسه ولا يضر بأهل المصر لا بأس به كذا في التتارخانية ناقلا عن التجنيس اھ (3/ 213)۔
رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا
یونیکوڈ خرید و فروخت 1