اگر ہم کمپنی والوں سے موبائل فون خریدتے ہیں، تو کمپنی والے ہمیں کہتے ہیں کہ اگر آپ کا یہ موبائل آپ کی غلطی کی وجہ سے ٹوٹتا یا خراب ہوتا ہے ،تو ہم بلا اجرت اس کو ٹھیک کرنے کی ذمہ داری اٹھاتے ہیں، سوال یہ ہے کہ کیا کمپنی کا اس طرح کی سہولت دینا جائز ہے ؟ اس طرح کی سہولت سے فائدہ اٹھانا کیسا ہے ؟ کمپنی اپنی ساخت بہتر بنانے کیلئے ایسا کرتی ہے، تا کہ کسٹمر کا رحجان اس کمپنی کی طرف ہو سکے، موبائل خریدتے وقت اگر موبائل کی قیمت کے علاوہ اضافی رقم نہ دی گئی تو کیا حکم ہے ؟ اور اگر اصل قیمت میں کچھ رقم اضافی دی گئی ہو تو کیا حکم ہے ؟
موبائیل کمپنی اپنے کسٹمر کو اگر یہ سہولت اپنی مرضی سے دیتی ہے، تو یہ اس کی طرف سے تبرع ہے، اور کسٹمر کا اس سے فائدہ اٹھانا بھی جائز اور درست ہے، اگر چہ قیمت کم رکھی جائے یا زیادہ۔
کمافي الهداية شرح البداية: الهبة عقد مشروع لقوله عليه الصلاة والسلام تهادوا تحابوا وعلى ذلك انعقد الإجماع اھ (3/ 224)۔
وفيه ايضاً: ويجوز للمشتري أن يزيد للبائع في الثمن ويجوز للبائع أن يزيد للمشتري في المبيع ويجوز أن يحط من الثمن ويتعلق الاستحقاق بجميع ذلك اھ (3/ 60)۔
رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا
یونیکوڈ خرید و فروخت 1