کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہم پاکستان میں تلہ (زری ) بناتے ہیں، جس کا ایک خاص وزن ہوا کرتا ہے، مثلاً 250 گرام اور 125 گرام ۔ اب چائنہ سے یہیں پراڈکٹ مختلف مارکوں (برانڈز) سے یا بغیر مارک (برانڈ) کے آتے ہیں، جن کا وزن مختلف ہوتا ہے ،مثلاً دو گرام سے لے کر 250 گرام تک ،جبکہ لوگ مارکیٹ میں کم وزن کا سستا مال پسند کرتے ہیں اور زیادہ تر لوگ اس کو خریدتے ہیں، جس کی وجہ سے ہمارے کاروبار پر اثر پڑتا ہے۔ اب پوچھنا یہ ہے کہ
(۱) کیا ہم مختلف وزن کے مال مارکہ ( برانڈ ) لگا کر یا بغیر مارکہ (برانڈ) کے بیچ سکتے ہیں یا نہیں ؟
(۲) کچھ ہول سیلرز سے پر پیس یعنی عدد کے حساب سے مال مانگتے ہیں جس کے اوپر کسی قسم کا وزن یا مارکہ (برانڈ) نہ ہو تو ہمیں خدشہ یہ ہے کہ وہ ہول سیلرز ہم سے کم وزن کا مال کم قیمت پر خرید کر زیادہ وزن لگا کر یا بغیر وزن لگائے عدد کے حساب سے زیادہ قیمت پر فروخت کریں گے، تو اس ہول سیلرز پر مال فروخت کرنا ہمارے لئے شریعت کی رو سے کیسا ہے ؟
(۳) :اگر وہ ہول سیلر ہم سے یہ وعدہ کر لیں کہ میں کم وزن والے مال کو زیادہ وزنی والے مال کے حساب سے نہیں بیچوں گا ،تو کیا اس صورت میں اس کو مال دینا ہمارے لئے جائز ہے یا نہیں؟
(۴) :اگر ہم یہی پراڈکٹ مختلف سائز میں بناکر اس پر وزن لگائے بغیر عدد کے حساب سے ایک خاص قیمت پر فروخت کر لیں تو کیا ہمارے لئے وزن لگائے بغیر اپنی طرف سے خاص قیمت پر فروخت کرنا جائز ہے یا نہیں ؟
(۱):سائل کے لئے اپنے پراڈکٹ فروخت کرنا جائز ہے، چاہے اس پر مارکہ لگائے یا نہ , بشرطیکہ اس میں کسی قسم کی دھوکہ دہی اور جھوٹ سے کام نہ لیا جائے ۔
(۲): مذکور پراڈکٹ ہول سیلرز کو عددی حساب سے فروخت کرنا بھی جائز ہے، جبکہ ہول سیلروں کی غلط بیانی یا غلط طرزِ عمل کا سائل شرعاً ذمہ دار نہیں ۔
(۳) :جائز ہے ۔
(۴): جائز ہے، بشرطیکہ فروختگی کے وقت دھوکہ دہی اور غلط بیانی سے کام نہ لیا جائے -
كما فى الهداية شرح البداية: قال وكل شيء نص رسول الله عليه الصلاة والسلام على تحريم التفاضل فيه كيلا فهو مكيل أبدا (إلی قوله) وما لم ينص عليه فهو محمول على عادات الناس اھ (3/ 62)۔
و فيه ايضاً : نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن النجش (إلی قوله) وعن تلقي الجلب وهذا إذا كان يضر بأهل البد فإن كان لا يضر فلا باس به إلا إذا لبس السعر على الواردين فحينئذ يكره لما فيه من الغرر والضرر شا(3/ 53)۔
رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا
یونیکوڈ خرید و فروخت 1