مفتی صاحب! السلام علیکم!میں عام پانی کو فلٹر پلانٹ میں صاف کر کے اس میں ’’ مِنرل‘‘ (معدنی چیز) ملا کے مِنرل واٹر تیار کر کے فروخت کرنا چاہتا ہوں۔ آپ سے یہ فتویٰ لینا ہے کہ یہ کام جائز ہے یا نہیں ؟ تفصیل کے لئے درجہ ذیل ! لنک دیکھے http://www.ultrapurepakistan.com/p/blog-page_2288html
فلٹر پلانٹ کے ذریعہ پانی کو صاف کر کے منرل واٹر کے نام سے فروخت کرنا جائز اور درست ہے، تاہم کسی دوسری کمپنی کا نام استعمال کر کے اپنا مال فروخت کرنا دھو کہ دہی ہے ،اس سے اجتناب لازم ہے۔
في الفقه الإسلامي وأدلته: والأصل في الأشياء الطهارة، ما لم تثبت نجاستها بدليل شرعي. والفقهاء متقاربون في الحكم بطهارة الأعيان، (إلى قوله) وعن المائع المياه(1/ 251)
وفي صحيح مسلم: عن أبي هريرة قال * نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن بيع الحصاة وعن بيع الغرر اھ (3/ 1153) والله اعلم بالصواب!
رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا
یونیکوڈ خرید و فروخت 1