السلام علیکم! (۱) جنات اور ہمزاد کیا ہیں؟ (۲) کیا ایک شخص جنات یا ہمزاد کو اپنے تابع کر سکتا ہے؟ (۳) جنات کے تابع کرنے کے کیا فائدے اور نقصانات ہیں؟ (۴) اگر ہم جنات تابع کر سکتے ہیں تو پھر مجھے کوئی عمل بتائیں جس سے میں ان کو تابع کر سکوں؟ میری نیت اس سے مسلمانوں کی مدد کرنے کی ہے۔
جنات ایک مخلوق ہے جو آگ سے پیدا ہوئی ہے اور ان دونوں میں مسلمان و کافر ہر دو نوع پائے جاتے ہیں۔ اور ہمزاد ممکن ہے کہ اس فرشتے یا شیطان کو کہتے ہیں جو انسان کے ساتھ رہتے ہیں ایک خیر اور دوسرا شر کی طرف راغب کرتا ہے اس کے علاوہ ہمزاد کی کوئی شرعی حقیقت نہیں۔
جنات کی تسخیر اگر کسی کے لیے بغیر قصد و عمل کے محض منجانب اللہ ہو جائے جیسا کہ سلیمان اور بعض صحابہؓ کے متعلق ثابت ہے، وہ تو معجزہ یا کرامت میں داخل ہے۔ اور جو تسخیر عملیات کے ذریعہ کی جاتی ہے اس میں اگر کلمات کفریہ یا اعمال کفریہ ہوں تو کفر ہے ۔ اور صرف معصیت پر مشتمل ہو تو گناہ کبیرہ ہے اور جن عملیات میں ایسے الفاظ استعمال کیے جائیں جن کے معنی معلوم نہیں ان کو بھی فقہاء نے اس بنا پر نا جائز کہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ ان کلمات میں کفروشرک یا معصیت پر مشتمل کلمات ہوں۔ پھر چونکہ ان کی فطرت میں شیطانیت غالب ہے اس لیے ان کے شر سے محفوظ رہنا بظاہر مشکل ہے۔ اور ویسے بھی خدا کی ایک آزاد مخلوق بلاوجہ قید کرنا اچھا نہیں ۔ لہذا بلا ضرورت شرعیہ انہیں تابع کرنے وغیرہ سے احتراز چاہیے۔
ففی آكام المرجان في أحكام الجان: وأمثال ذلك إليهم بما يحبونه من الكفر والشرك صار ذلك كالرشوة والبرطيل لهم فيقضون بعض أغراضه كمن يعطى غيره مالا ليقتل له من يريد قتله أو يعينه على فاحشة أو ينال معه فاحشة ولهذا كثير من هذه الأمور يكتبون فيها كلام الله تعالى بالنجاسة وقد يقلبون حروف {قل هو الله أحد} أو غيرها بنجاسة إما دم وإما غيره وإما بغير نجاسة ويكتبون غير ذلك مما يرضاه الشيطان أو يتكلمون بذلك اھ (ص: 150) والله اعلم بالصواب
ماہ محرم یا بارہ ربیع الأوّل کو چندہ اکٹھا کر کے اس کی شیرینی وغیرہ تقسیم کرنا
یونیکوڈ تعویذ و روحانی علاج 0قوالی سسننے کا حکم -دورانِ سفر گاڑی میں گانے چل رہے ہوں تو کیا کیا جاۓ
یونیکوڈ تعویذ و روحانی علاج 0اذان میں "علی وصی اللہ ، خلیفۃ بلا فصل"کا اضافہ- اہلِ تشیع کے ساتھ مل بیٹھ کر کھانے کا حکم
یونیکوڈ تعویذ و روحانی علاج 0مروّجہ سالانہ باجماعت قضاءِ عمری-عیدین یا فرائض کے بعد مصافحہ و معانقہ-جمعرات اور 23 رمضان کو مخصوص سورتوں کا ختم
یونیکوڈ تعویذ و روحانی علاج 0