حضرت میں آپ سے یہ پوچھا چاہتا ہوں کہ گاڑی قسطوں پر خریدنا کیسا ہے ؟ کیونکہ اگر نقد کار خریدی جانے تو قیمت کم ہوتی ہے اور اگر قسطوں پر خریدی جائے تو قیمت زیادہ لگائی جاتی ہے تو کیا اس طرح سے گاڑی خریدنے والا گناہگار تو نہیں ہو گا ؟
نقد کے مقابلے ادھار یا قسطوں پر زیادہ قیمت پر خریدنا شرعاً بھی جائز ہے جبکہ قسطوں پر خرید و فروخت کے معاملہ میں درج ذیل شرائط کا لحاظ رکھنا ضروری ہے : (۱) مجلس عقد میں یہ طے کر لیا جائے کہ یہ معاملہ اُدھار اور قسطوں پر ہو گا (۲) ہر قسط کی مالیت طے کر لی جائے اور یہ بھی طے کر لیا جائے کہ کل کتنی قسطیں ہوگئی ہے(۳) کسی قسط کی تاخیر کی وجہ سے کوئی جرمانہ وغیرہ مشروط نہ ہو۔
رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا
یونیکوڈ خرید و فروخت 1