اگر سونے کے کاروبار میں رقم لگائی جائےانٹرنیٹ کے ذریعہ سے، جس میں آپ کسی قسم کا کوئی منافع ، سود ، کمیشن یا کوئی بھی ایسی چیز نہ لے رہے ہوں صرف آن لائن خرید رہے ہوں۔ اور کم ہونے اور بڑھنے پر اپنے حساب سے فروخت کر رہے ہوں تو یہ حلال ہے یا حرام ؟
صورتِ مسئولہ میں دورانِ عقد عوضین پر کوئی قبضہ نہیں ہوتا،اور نہ قبضہ متصور ہوتا ہے ، بلکہ محض فرق برابر کر کے معاملہ کیا جاتا ہے، اس لئے یہ بیع جائز نہیں، اس احتراز لازم ہے۔
ففي الهداية شرح البداية: وإن باع الذهب بالفضة جاز التفاضل لعدم المجانسة ووجب التقابض لقوله عليه الصلاة والسلام الذهب بالورق ربا الإ هاء هاء فإن افترقا في الصرف قبل قبض العوضين أو أحدهما بطل العقد لفوات الشرط وهو القبض اھ (3/ 82)۔
رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا
یونیکوڈ خرید و فروخت 1