میں ایک کمپنی میں ملازم ہوں ، ہمارے کنٹریکٹ کے مطابق کمپنی مجھے 35000 روپے تنخواہ دیتی ہے ،اور مال فروخت کرنے کا 3 فیصد کمیشن بھی ،اب میں کمپنی والوں سے کمیشن وصول کرنا چاہتا ہوں۔ کمپنی والوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کا کنٹریکٹ لینے کی اسلام میں اجازت نہیں، اگر کوئی تنخواہ لے رہا ہو تو کیا اس کے لئے اس بات کی اجازت نہیں کہ وہ فروخت کردہ مال کا کمیشن بھی لے ؟
اگر کمپنی کی طرف سے ملازمین کیساتھ تنخواہ کے علاوہ مال فروخت کرنے پر ۳ فیصد کمیشن دینے کا بھی معاہدہ ہوا ہو تو سائل کا اپنی کمپنی سے مال فروخت کرنے پر ۳ فیصد کمیشن وصول کرنا شرعا بھی جائز اور درست ہے،کمپنی والوں کا معاہدہ کے بعد اسے ناجائز قرار دینا درست نہیں ورنہ اپنے کنٹریکٹ کی کاپی بھیج کر دوبارہ حکم شرعی معلوم کریں۔
قال اللہ تعالى : {يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَوْفُوا بِالْعُقُودِ } [المائدة: 1]
و في صحيح البخاري: عن عبد الله بن عمرو أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " أربع من كن فيه كان منافقا خالصا، ومن كانت فيه خصلة منهن كانت فيه خصلة من النفاق حتى يدعها: إذا اؤتمن خان، وإذا حدث كذب، وإذا عاهد غدر، وإذا خاصم فجر " اھ (1/ 16) والله اعلم بالصواب
رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا
یونیکوڈ خرید و فروخت 1