آپ سے سوال ہے کہ سیونگ سرٹیفکیٹ خریدنا جائز ہے یا نا جائز ؟
واضح ہو کہ ہماری معلومات کے مطابق پاکستان نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹ سودی معاملات پر مبنی ہے، اس لئے اس کے ذریعہ نفع کا حصول شرعاً سود کے حکم میں آتا ہے، جس کا لینا دینا ناجائز و حرام ہے، اس سے احتراز لازم ہے ۔
قال الله تعالى :- {الَّذِينَ يَأْكُلُونَ الرِّبَا لَا يَقُومُونَ إِلَّا كَمَا يَقُومُ الَّذِي يَتَخَبَّطُهُ الشَّيْطَانُ مِنَ الْمَسِّ ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ قَالُوا إِنَّمَا الْبَيْعُ مِثْلُ الرِّبَا وَأَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا } [البقرة: 275]۔
و في حاشية ابن عابدين: (قوله وكل أنواع الكسب إلخ) أي أنواعه المباحة، بخلاف الكسب بالربا والعقود الفاسدة ونحو ذلك اھ (6/ 462)-
رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا
یونیکوڈ خرید و فروخت 1