خرید و فروخت

بیع تام ہونے کے بعد کسی ایک فریق کا بیع کو ختم کرنا

فتوی نمبر :
18405
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

بیع تام ہونے کے بعد کسی ایک فریق کا بیع کو ختم کرنا

میں نے ایک شخص کو مالِ تجارت RS:100 کا بیچا ،جس کی عوض اس نے رابطے کے وقت RS:10 زرِ ضمانت کے طور پر ادا کر دیا ،اور یہ فیصلہ کیا کہ باقی Rs 90 وہ 30 دن میں ادا کرنے کے بعد اپنا سامان وصول کرلےگا،تین دن گزر جانے کے بعد اس شخص نے باقی RS 90 ادا نہیں کئے اور مالِ تجارت ہمارے پاس ہی رہا ،ہم نے بارہا اس سے درخواست کی کہ وہ باقی رقم ادا کر کے اپنا سامان وصول کر لیں ، لیکن اس نے ایسا نہیں کیا،اب ہم نے ایک سال انتظار کرنے کے بعد اس سامان کو کسی اور شخص کو 70 .RS کا فروخت کر دیا ۔براہِ مہربانی قرآن اور حدیث کی روشنی میں وضاحت فرمائیں کہ زرِ ضمانت 10.Rs کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟
کیا ہم اپنے 30 RS کے نقصان کو اس رقم سے پورا کر سکتے ہیں ؟ کیا خرید نے والے کی وعدہ خلافی کی وجہ سے ہمیں جو نقصان ہوا ہے، کیا خریدنے والا وہ نقصان پورا کرنے کا پابند ہے یا نہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

با ضابطہ ایجاب اور قبول کے پائے جانے کے بعد اس کا مال رکھنے کی صورت میں اگر قبضہ بھی متحقق ہو گیا تھا، تو یہ بیع تام ہو گئی تھی ،اب باہمی رضا مندی کے بغیر کسی کو بیع ختم کرنے کا شرعاً اختیار نہیں ،البتہ اب ایک سال گزرنے کے باوجود جب خریدار سے درخواست کرنے کے باوجود وہ مبیع لینے اور باقی رقم ادا کرنے کے لیے نہیں آیا ۔ تو بائع کو یہ اختیار حاصل ہے کہ مبیع کو بیچ کر اپنا حق اس کے ذریعے وصول کرے اور نقصان کی صورت میں زرِ تلافی بھی وصول کر سکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الفتاوى الهندية: ولو كان بعض الثمن حالا وبعضه مؤجلا فله حبسه حتى يستوفي الحال ولو بقي من الثمن شيء قليل كان له حبس جميع المبيع كذا في الذخيرة اھ (3/ 15)۔
و في شرح الجلة: لو اشترى شيئا وغاب قبل القبض ونقد الثمن فأقام بائعه البينة أنه باعه منه ولم یقبض ثمنه فان کانت غيبة المشتری معروفة فلیس للقاضی بیع المبیع لوفاء الثمن لأنه یمکن للبائع الذھاب إلی المشتری وإن کانت الغیبة مجھولة کان للقاضی بیع المبیع إن کان منقولا وتأدیۃ الثمن إلی البائع وما فضل من الثمن الثانی یمسکه للغائب وإن نقص تبعه البائع إذا ظفر به و یستو في ما یبقی له اھ (۲/ ۲۱۶)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ہدایت اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 18405کی تصدیق کریں
0     737
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عاریت کی زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ایک چیز کی دو قیمت بتانے سے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • دکان فروخت کرنے کے بعد قیمت کی وصولی سے قبل خریدار سے کرایہ لینا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات