(1):منافع حاصل کرنے کے لئے غیر ملکی کرنسی نوٹ خرید کو رکھ سکتے ہیں، اس کے لئے کیا شرائط ہیں؟
(۲) :کھانے کی کونسی چیزیں منافع کی غرض سے محفوظ کر کے رکھی جا سکتی ہیں، اور کتنے عرصے کے لئے رکھ سکتے ہیں ؟ براہِ کرم شروط کے ساتھ جائز چیزوں کی فہرست بھی بتا دیں۔
(۳) :اگر شوہر کو جنسی مسئلہ ہو، جس کی وجہ سے جماع سے قاصر ہو تو اگر ہاتھ سے بیوی کو فارغ کرے، تو دونوں پر غسل لازم ہے؟جبکہ بیوی کہتی ہے کہ مجھے کچھ منی وغیرہ نظر بھی نہیں آتا ۔ براہِ کرم وضاحت کر دیں ۔
۱: جی ہاں ! منافع کی غرض سے بھی غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت جائز اور اس سے حاصل ہونے والا منافع حلال ہے۔
۲:کھانے پینے کی اشیاء مثلاً گندم، چاول وغیرہ کی ذخیرہ اندوزی اگر لوگوں کی ضرورت کے وقت ہو ،اور اس سے اشیاءِ خوردو نوش کی قلت پیدا ہو کر گرانی پیدا ہوتی ہو تو اس کی ذخیرہ اندوزی جائز نہیں ہے،اور اگر ایسی چیزیں بازار میں ہر وقت دستیاب ہوں اور لوگوں کو تکلیف نہ ہوتی ہو تو ایسی چیزوں کی ذخیرہ اندوزی درست ہے۔
3:اس صورت میں اگر شوہر کو بھی انزال ہوتا ہو تو شوہر پر بھی غسل واجب ہے، ورنہ صرف بیوی پر غسل واجب ہوگا۔
ففي الهداية شرح البداية: ويكره الاحتكار في أقوات الآدميين والبهائم إذا كان ذلك في بلد يضر الاحتكار بأهله وكذلك التلقي فأما إذا كان لا يضر فلا بأس به (الی قوله) وقال أبو يوسف رحمه الله كل ما أضر بالعامة حبسه فهو احتكار (4/ 92)۔
و في تكملة فتح الملهم: وأما العملة الأجنبية من الأوراق فھی جنس آخر فيجوز مبادلتها بالتفاضل فيجوز بيع ثلاث ربيات باکستانیه بريال واحد سعودی اھ (۱/ ۵۹۰)-
و في الدر المختار: (وفرض) الغسل (عند) خروج (مني) من العضو وإلا فلا يفرض اتفاقا؛ لأنه في حكم الباطن (منفصل عن مقره) هو صلب الرجل وترائب المرأة اھ (1/ 159)-
رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا
یونیکوڈ خرید و فروخت 1