میں ایک ملازمت پیشہ خاتون ہوں، ۳۴؍ سال کی ہوگئی ہوں، میرے لیے کوئی رشتہ آتا نہیں اور والدین میری شادی نہیں کرنا چاہتے، میرے بھائیوں کو سرکاری ملازمت ملتی نہیں اور چھوٹی موٹی ملازمت وہ کرتے نہیں، مجھے کمائی کا ذریعہ بنایا ہوا ہے، والد صاحب کہتے ہیں بیٹیاں اور بہنیں قربانی کیلیے ہوتی ہیں، ان سب کا رویہ بھی میرے ساتھ اچھا نہیں، میں شادی کرنا چاہتی ہوں، برائے مہربانی آپ مجھے کوئی مستحب وظیفہ بتادیں۔
سائلہ کے والد کا طرزِ عمل انتہائی غلط اور افسوس ناک ہے اور اپنی ذمہ داری اور فرضِ منصبی نہ نبھانے کی وجہ سے وہ سخت گنہگار ہورہے ہیں، ان کو چاہیے کہ بیٹی کے رشتہ کے متعلق سنجیدگی سے کوشش کریں، تاکہ اپنے فریضہ کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ بیٹی کو ممکنہ گناہ سے بچاسکیں، تاہم سائلہ سورہ طٰہٰ کی آیت نمبر ۱۳۱ تا ۱۳۲ لکھ کر بازو پر باندھے اور اس کے ساتھ نمازِ عشاء کے بعد باوضوپاک جگہ پر بیٹھ کر اول وآخر گیارہ (۱۱) مرتبہ درود شریف اور درمیان میں گیارہ (۱۱۰۰) سو مرتبہ ’’یَا لَطِیْفُ‘‘ پڑھ کر اللہ سے خوب توجہ و دھیان کے ساتھ دعا کرے، انشاء اللہ جلد رشتہ میسر ہوجائے گا۔
ففی مشکاة المصابیح: عن رسول اللہ صلی اللہ علیه وسلم قال فی التوراة مکتوب من بلغت ابنته اثنتی عشرة سنة ولم یزوجہا فاصابت اثما فاثم ذلك علیه اه (2/271) واللہ اعلم بالصواب!
ماہ محرم یا بارہ ربیع الأوّل کو چندہ اکٹھا کر کے اس کی شیرینی وغیرہ تقسیم کرنا
یونیکوڈ تعویذ و روحانی علاج 0قوالی سسننے کا حکم -دورانِ سفر گاڑی میں گانے چل رہے ہوں تو کیا کیا جاۓ
یونیکوڈ تعویذ و روحانی علاج 0اذان میں "علی وصی اللہ ، خلیفۃ بلا فصل"کا اضافہ- اہلِ تشیع کے ساتھ مل بیٹھ کر کھانے کا حکم
یونیکوڈ تعویذ و روحانی علاج 0مروّجہ سالانہ باجماعت قضاءِ عمری-عیدین یا فرائض کے بعد مصافحہ و معانقہ-جمعرات اور 23 رمضان کو مخصوص سورتوں کا ختم
یونیکوڈ تعویذ و روحانی علاج 0