السلام علیکم!
حضرت !میرے بھائی کا لوہے کا اسٹور ہے اس میں مسئلہ یہ ہے کہ مستری وغیرہ کو لوگ لیکر آتے ہیں کہ ہمارے ساتھ آؤ ہم تمہیں دیہاڑی بھی دیں گے ہمیں سمجھ نہیں ہم کو مال لیکر دو، اب ہوتا یہ ہے کہ مستری بھائی کے ساتھ ڈیل کرلیتے ہیں کہ آپ جیسا چاہو ریٹ لگالینا لیکن میرا کمیشن دے دینا تب ہی آپ سے مال لوں گا، بھائی کہتا ہے مجبوری ہے، براہِ مہربانی آپ بتائیں ایسے کاروبار کی کمائی کا کیا حکم ہے؟
سائل کے بھائی کا کاروبار اگرچہ فی نفسہٖ جائز ہے، مگر مستری کو کمیشن دینے کی وجہ سے قیمت بڑھانا اور صارف پر بوجھ ڈالنا جائز نہیں , اس سے احتراز لازم ہے۔
كما في شرح المجلّة: لا یمنع احد من التصرف في ملكه أبدًا إلا إذا كان ضرره لغیره فاحشا. (الماده ۱۱۹۷ – ۴/۱۴۰)-
وفي البحر: أن الغبن الفاحش ما لا يدخل تحت تقويم المقومين وهذا هو الأصح. (۷/۱۶۹)-
رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا
یونیکوڈ خرید و فروخت 1