خرید و فروخت

اسمگلنگ کے ذریعہ افغانستان سے ایسی اشیاء لا نا جس پر کسٹم نہ ہو-قرض لے کر تجارت کے منافع میں اسے شریک کرنا

فتوی نمبر :
10829
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

اسمگلنگ کے ذریعہ افغانستان سے ایسی اشیاء لا نا جس پر کسٹم نہ ہو-قرض لے کر تجارت کے منافع میں اسے شریک کرنا

(۱) :اسمگلنگ کے ذریعہ افغانستان سے ایسی اشیاء لا نا جس پر کسٹم نہ ہو، مثلاً (کپڑا، اسپیئر پارٹس) وغیرہ لانا کیسا ہے؟ مکمل وضاحت کریں ۔
(۲) :ایک آدمی کا روبار کرتا ہے جس میں وہ دو لاکھ روپے کماتا ہے، تو اب کسی کو اس رقم میں شریک کر کے اس منافع میں شریک کر سکتا ہے؟ مثلاً کسی سے دس لاکھ لیتا ہے کہ میں آپ کو اپنے منافع کا ثلث یا نصف دوں گا، اور ان دس لاکھ کو اس کا روبار میں استعمال نہیں کرتا ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(۱) :واضح ہو کہ شرعاً ہر شخص کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے ضرورت کے مال کی جہاں چاہے خرید و فروخت کرے، لیکن مختلف ممالک اپنی معاشی ترقی کو ضرر سے بچانے کیلئے بیرون اشیاء کی برآمدات پر پابندی لگا دیتے ہیں، اس لئے اگر ایک اسلامی حکومت عام مسلمانوں کے مفاد کے پیشِ نظر کسی چیز پر پابندی لگا دے ،تو اس پر عمل کرنا لازم ہو جاتا ہے، اس کی خلاف ورزی کرنا درست نہیں، اس لئے مذکور طرز ِعمل سے احتراز لازم ہے۔ تاہم اسمگل ہو کر آنے والا مال اگر حلال ہو تو اس کی خرید و فروخت جائز اور اس سے حاصل شدہ آمدنی حلال ہے۔
(۲) :صورتِ مسئولہ میں مذکور طریقہ سے قرض لے کر تجارت کے منافع میں اسے شریک کرنا درست نہیں، بلکہ سود ہے، جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی صحيح مسلم: عن ابن عمر، «أن رسول الله صلى الله عليه وسلم نهى أن تتلقى السلع حتى تبلغ الأسواق»، وهذا لفظ ابن نمير، وقال الآخران: إن النبي صلى الله عليه وسلم نهى عن التلقي اھ (3/ 1156)۔
كما في بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع: والوضيعة على قدر المالين متساويا ومتفاضلا؛ لأن الوضيعة اسم لجزء هالك من المال فيتقدر بقدر المال اھ (6/ 62)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
کفایت اللہ جنید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 10829کی تصدیق کریں
0     383
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عاریت کی زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ایک چیز کی دو قیمت بتانے سے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • دکان فروخت کرنے کے بعد قیمت کی وصولی سے قبل خریدار سے کرایہ لینا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات