ایک آدمی نے اپنی بیوی کے انسٹاگرام کی آئی ڈی سے چند ویڈیوز ڈلیٹ کردیں ،پھر ان دونوں کی آپس میں بحث ہوگئی،تو شوہر نے میسج پر کہا کہ آپ نے ویڈیو ایک بھی ڈالی ان ویڈیوز کے بعد ،تو ایک طلاق ہے آپکو،بیوی نے میسج پر ہی کہا کہ 10منٹ کے بعد اکاؤنٹ چیک کرنا ،کیونکہ بیوی نے ویڈیو اپلوڈ کردی تھی،پھر شوہر نے کہا کہ دوسری ڈالو،تو دوسری طلاق ہوگی، بیوی نے دوسری بھی اپلوڈ کردی،پھر تیسری ویڈیو ڈالی ،تو تیسری طلاق ہوگی،تو بیوی نے تیسری ویڈیو بھی ڈال دی ،(یہ میسجز تحریراًبھی موجود ہیں )،اب شوہر کہہ رہا ہے کہ میں نے جو ویڈیوز ڈلیٹ کردی تھی،ان کے علاوہ ویڈیوز ڈالنے سے منع کیا تھا،اور ان کی بیوی نے انہیں ڈلیٹ شدہ ویڈیوز میں سے تین ویڈیوز انسٹاگرام پر اپلوڈ کی ہیں ، جبکہ میسج میں ایسی کوئی بات نہیں ، جس کا شوہر دعوی کررہا ہے،توایسی صورت میں کیا حکم ہوگا؟
واضح ہوکہ طلاق کو جب کسی شرط کےساتھ معلق کردیا جائے،تواس شرط کے پائے جانے کے ساتھ ہی طلاق واقع ہوجاتی ہے،لہذا صورتِ مسؤلہ میں مذکور شخص نےجب اپنی بیو ی کے انسٹا گرام کی آئی ڈی سے ویڈیوز ڈلیٹ کرنے کےبعد آپس کے بحث مباحثے کے دوران مذکور الفاظ "آپ نے ویڈیو ایک بھی ڈالی ان ویڈیوز کے بعد ،تو ایک طلاق ہے آپکو " دوسری ڈالو،تو دوسری طلاق ہوگی، تیسری ویڈیو ڈالی ،تو تیسری طلاق ہوگی "کہہ دیے ،تو اس سے تینوں مرتبہ ایک ایک طلاق معلق ہوچکی تھی ، چنانچہ بیوی نے یکے بعد دیگرے جب تین ویڈیوز اپلوڈ کردیں ،تو اس سے اس کی بیوی پر معلق تینوں طلاقیں واقع ہو کر حرمتِ مغلظہ ثابت ہوگئی،جبکہ شوہر کا یہ دعویٰ کہ اس کی نیت صرف پہلے سے ڈلیٹ کی گئی ویڈیوز کے علاوہ نئی ویڈیوز اپلوڈ کرنے سے منع کرنے کی تھی، حالانکہ مذکورہ تحریری پیغامات میں اس کا کوئی ذکر بھی موجود نہیں، خلاف ظاہر ہونے کی وجہ سے شرعاً معتبر نہیں ،لہذا اب رجوع نہیں ہوسکتا ، اور نہ ہی بغیر حلالۂ شرعیہ کےدوبارہ باہم عقدِ نکاح ہو سکے گا، چنانچہ دونوں پر لازم ہے کہ فوراً ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرلیں ،اور میاں بیوی والے تعلقات ہرگز قائم نہ کریں ،ورنہ دونوں سخت گناہ گار ہوں گے ، جب کہ عورت ایامِ عدت کے بعد اپنی مرضی سے کسی دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہو گی ۔
کمافي الدر المختار: (وتنحل) اليمين (بعد) وجود (الشرط مطلقا) لكن إن وجد في الملك طلقت وعتق وإلا لا، فحيلة من علق الثلاث بدخول الدار أن يطلقها واحدة ثم بعد العدة تدخلها فتنحل اليمين فينكحها اھ(ج:3/ص:355:ط/ دار الفكر-بيروت)
وفی الھندیۃ: وإن كان الطلاق ثلاثا في الحرة وثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها كذا في الهداية ولا فرق في ذلك بين كون المطلقة مدخولا بها أو غير مدخول بها كذا في فتح القدير ويشترط أن يكون الإيلاج موجبا للغسل وهو التقاء الختانين هكذا في العيني شرح الكنز الخ (ج:1/ص: 473/ط:الناشر: دار الفكر)۔
وفی العناية شرح الهداية :( فصل في إضافة الطلاق إلى الزمان ) ( ولو قال : أنت طالق غدا وقع عليها الطلاق بطلوع الفجر ) لأنه وصفها بالطلاق في جميع الغد وذلك بوقوعه في أول جزء منه .ولو نوى به آخر النهار صدق ديانة لا قضاء لأنه نوى التخصيص في العموم ، وهو يحتمله لكنه مخالف للظاهر ( ولو قال : أنت طالق اليوم غدا أو غدا اليوم يؤخذ بأول الوقتين الذي تفوه به ) فيقع في الأول في اليوم وفي الثاني في الغد ، لأنه لما قال : اليوم كان تنجيزا والمنجز لا يحتمل الإضافة ، وإذا قال : غدا كان إضافة والمضاف لا يتنجز لما فيه من إبطال الإضافة فلغا اللفظ الثاني في الفصلين .اھ(ج:5/ص: 221:بهامش فتح القدير ط:الحلبي)۔
وفیھا ایضاً: وقوله نوى التخصيص في العموم وهو ) أي العموم ( يحتمل التخصيص ) فكان من محتملات كلامه ونية المحتمل صحيحة فيصدق ديانة ( لكنه مخالف للظاهر ) لأن الغد اسم لجميع أجزاء النهار فلا يصدق قضاء ولقائل أن يقول العام ما يتناول أفرادا متفقة الحدود ولفظ الغد ليس كذلك ، وما يتوهم فيه من الأول والوسط والآخر فهو من أجزائه لا من أفراده ، وحينئذ لا يكون نية آخر النهار تخصيصا فلا عموم ولا تخصيص .والجواب أن المراد به الحقيقة والمجاز فإن إطلاق لفظ الكل وإرادة الجزء مجاز لا محالة ( ولو قال أنت طالق اليوم غدا ) ظاهر اھ (ج:5/ص: 225:بهامش فتح القدير ط:الحلبي)۔
وفی بدائع الصنائع:"فصل":وأما حكم هذه اليمين فحكمها واحد وهو وقوع الطلاق أو العتاق المعلق عند وجود الشرط فتبين أن حكم هذه اليمين وقوع الطلاق والعتاق المعلق بالشرط, ثم نبين أعيان الشروط التي تعلق بها الطلاق والعتاق على التفصيل, ومعنى كل واحد منهما حتى إذا وجد ذلك المعنى يوجد الشرط فيقع الطلاق والعتاق وإلا فلا, أما الأول فلأن اليمين بالطلاق والعتاق هو تعليق الطلاق والعتاق بالشرط ومعنى تعليقهما بالشرط وهو إيقاع الطلاق والعتاق في زمان ما بعد الشرط لا يعقل له معنى آخر, فإذا وجد ركن الإيقاع مع شرائطه لا بد من الوقوع عند الشرط.اھ (ج:7:ص:85/ط: دار الكتب العلمية - بيروت - لبنان)۔
’’اگر میری بیوی دو دن کے اندر نہیں آئی تو وہ میری بیوی نہیں ہوگی‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0’’اگر میں نے اپنی بیوی کو والد صاحب کے ساتھ ایک گھر میں بٹھایا تو وہ مجھ پر طلاق ہو گی‘‘ سے تعلیق طلاق کا حکم
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0معلق طلاق کی صورت میں جب ایک دفعہ شرط پائے جانے کی وجہ سے طلاق ہو جائے تو دوبارہ طلاق واقع نہ ہونا
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0