میری بہن کو اس کے شوہر نے کہا اگر میرے سامنے اونچا بولوگی تو سات بار طلاق ہوگی اور اگر میرے بہن بھائیوں کو برا بھلا کہا تو گیارہ بار طلاق ہوگی۔
واضح ہو کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کی طلاق کو کسی شرط کے ساتھ معلق کردے تو جب بھی شرط پائی جائے گی، طلاق واقع ہوجائے گی۔لہٰذا صورتِ مسؤلہ میں اگر واقعۃً سائل کے بہنوئی نے اپنی بیوی کو مذکو ر الفاظ " اگر میرے سامنے اونچا بولوگی تو سات بار طلاق ہوگی اور اگر میرے بہن بھائیوں الخ "کہہ دیے ہوں، تو اس سے طلاق دو شرطوں کے ساتھ معلق ہوگئی، لہٰذا دونوں شرطوں میں سے جو بھی شرط پائی جائے گی تو سائل کی بہن پر مشروط طلاقوں میں سےتین طلاقیں واقع ہوجائیں گی ،اور باقی طلاقیں محل طلاق باقی نہ رہنے کی وجہ سے لغوقرارپائیں گی ،اس لیے سائل کی بہن کوان معلق طلاقوں سے بچنے کے لیے شوہرکے سامنے اونچابولنے اوراس کے بہن بھائیوں کوبرا بھلاکہنے سے احترازلازم ہے ،ورنہ شرط کی خلاف ورزی کی صورت میں تینوں طلاقیں واقع ہوکرحرمت مغلظہ ثابت ہوجائے گی ،جس کے بعدرجوع نہیں ہوسکے گااورنہ ہی حلالہ شرعیہ کے بغیر دوبارہ نکاح ممکن رہے گا،اورعورت عدت کے بعددوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزادہوگی ۔
کما فی الھندیۃ: ولو قال: إن أكلت فأنت طالق وإن شربت فأنت طالق تلك التطليقة قال: الطلقة الواحدة تعلقت بكل واحد وإن لم يقل تلك التطليقة فتطليقتان (کتاب الطلاق، الفصل الثالث فی تعلیق الطلاق،ج: 1،ص: 428، ناشر: ماجدیہ)
وفی الدر المختار: (وتنحل) اليمين (بعد) وجود (الشرط مطلقا) لكن إن وجد في الملك طلقت وعتق وإلا لا، فحيلة من علق الثلاث بدخول الدار أن يطلقها واحدة ثم بعد العدة تدخلها فتنحل اليمين فينكحها(کتاب الطلاق، باب التعلیق،ج:3،ص: 355، ناشر: سعید)
و فی البدائع : وأما الطلقات الثلاث فحكمها الأصلي هو زوال الملك، وزوال حل المحلية أيضا حتى لا يجوز له نكاحها قبل التزوج بزوج آخر؛ لقوله عز وجل {فإن طلقها فلا تحل له من بعد حتى تنكح زوجا غيره} [البقرة: 230] ، وسواء طلقها ثلاثا متفرقا أو جملة واحدة؛( باب حکم الطلاق البائن،ج:3،ص :187،ط:سعید)
’’اگر میری بیوی دو دن کے اندر نہیں آئی تو وہ میری بیوی نہیں ہوگی‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0’’اگر میں نے اپنی بیوی کو والد صاحب کے ساتھ ایک گھر میں بٹھایا تو وہ مجھ پر طلاق ہو گی‘‘ سے تعلیق طلاق کا حکم
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0معلق طلاق کی صورت میں جب ایک دفعہ شرط پائے جانے کی وجہ سے طلاق ہو جائے تو دوبارہ طلاق واقع نہ ہونا
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0