کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میری چچی کپڑے سلائی کرتی ہیں، کسی بات پر غصے کی حالت میں میرے چچا نے ان سے کہا کہ "اگر تم نے فلاں شخص کے کپڑے سلائی کیے تو مجھ پر طلاق، میری طرف سے تم طلاق میں ہو" اب دریافت طلب مسئلہ یہ ہے کہ اگر میری چچی اس شخص کے بجائے اس کی بیٹیوں کے کپڑے سلائی کرے، تو کیا مذکورہ طلاق کی شرط پوری ہوگی یا نہیں؟ یعنی کیا یہ شرط صرف اسی شخص کے کپڑے سینے سے متعلق ہے، یا اس کی اولاد (بیٹیوں) کے کپڑے سینے سے بھی یہ حکم لاگو ہوگا؟ یا پھر دونوں صورتوں میں کوئی فرق نہیں پڑے گا؟ براہِ کرم شریعت کی روشنی میں اس مسئلے کی وضاحت فرما دیں۔
صورتِ مسئولہ میں مذکورتعلیق ِ طلاق "اگر تم نے فلاں شخص کے کپڑے سلائی کیے تو مجھ پر طلاق، میری طرف سے تم طلاق ہو" صرف اسی متعین شخص کے کپڑوں کی سلائی کرنےتک منحصررہے گی ، لہٰذا اس شخص کی بیٹیوں کے کپڑے سلائی کرنے سےسائل کی چچی پر کوئی طلاق واقع نہ ہوگی ۔
البتہ اگر آئندہ کسی بھی موقع پرسائل کی چچی نے مذکور شخص کے اپنے کپڑے سلائی کیے تو شرط پائے جانے کی وجہ سےسائل کی چچی پر دو طلاقِ رجعی واقع ہو جائے گی، اس لیے مذکورشخص کے کپڑے سلائی کرنے سے احتراز لازم ہے۔
کما فی الھندیۃ : واذا اضافہ الی الشرط وقع عقیب الشرط اتفاقاً مثل ان یقول لأمرأتہ ان دخلت الدار فأنت طالق الخ ( 1/420فصل فی تعلیق الطلاق الخ ، ط : ماجدیہ)۔
و فی البحر الرائق: وفي الولوالجية الطلاق والعتاق متى علق بشرط متكرر يتكرر، واليمين متى علق بشرط متكرر لا يتكرر حتى لو قال كلما دخلت الدار فوالله لا أكلم فلانا فدخلت الدار مرارا فكلمه بعد ذلك لا يحنث إلا في يمين واحدة. الخ(4/17)۔
و فی الھندیۃ: وإذا طلق الرجل امرأته تطليقة رجعية أو تطليقتين فله أن يراجعها في عدتها رضيت بذلك أو لم ترض كذا في الهداية. الخ (1/470)۔
’’اگر میری بیوی دو دن کے اندر نہیں آئی تو وہ میری بیوی نہیں ہوگی‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0’’اگر میں نے اپنی بیوی کو والد صاحب کے ساتھ ایک گھر میں بٹھایا تو وہ مجھ پر طلاق ہو گی‘‘ سے تعلیق طلاق کا حکم
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0معلق طلاق کی صورت میں جب ایک دفعہ شرط پائے جانے کی وجہ سے طلاق ہو جائے تو دوبارہ طلاق واقع نہ ہونا
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0