وَيَبْدَأُ الْخَرَابُ فِي أَطْرَافِ الْأَرْضِ حَتَّى تَخْرُبَ مِصْرُ، وَمِصْرُ آمِنَةٌ مِنَ الْخَرَابِ حَتَّى تَخْرُبَ الْبَصْرَةُ، وَخَرَابُ الْبَصْرَةِ مِنَ الْغَرْقِ، وَخَرَابُ مِصْرَ مِنْ جَفَافِ النِّيلِ، وَخَرَابُ مَكَّةَ وَالْمَدِينَةِ مِنَ الْجُوعِ، وَخَرَابُ الْيَمَنِ مِنَ الْجَرَادِ، وَخَرَابُ الْأَبِلَّةِ مِنَ الْحِصَارِ، وَخَرَابُ فَارِسَ مِنَ الصَّعَالِيكِ، وَخَرَابُ التُّرْكِ مِنَ الدَّيْلَمِ، وَخَرَابُ الدَّيْلَمِ مِنَ الْأَرْمَنِ، وَخَرَابُ الْأَرْمَنِ مِنَ الْخَزَرِ، وَخَرَابُ الْخَزَرِ مِنَ التُّرْكِ، وَخَرَابُ التُّرْكِ مِنَ الصَّوَاعِقِ، وَخَرَابُ السِّنْدِ مِنَ الْهِنْدِ، وَخَرَابُ الْهِنْدِ مِنَ الصِّينِ، وَخَرَابُ الصِّينِ مِنَ الرَّمْلِ، وَخَرَابُ الْحَبَشَةِ مِنَ الرَّجْفَةِ، وَخَرَابُ الزَّوْرَاءِ مِنَ السُّفْيَانِيِّ، وَخَرَابُ الرَّوْحَاءِ مِنَ الْخَسْفِ، وَخَرَابُ الْعِرَاقِ مِنَ الْقَحْطِ...
رہنمائی فرمائیں کیا یہ حدیث صحیح ہے کیونکہ میں اس حدیث کو لیکر دنیا کے بدلتے حالات کا جائزہ لیتا ہو اور اپنے ضعیف علم سے تبلیغات کرتا ہوں
سوال میں ذکرکردہ روایت اگرچہ بعض کتابوں میں حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی طرف مرفوعاً منسوب کی گئی ہے، لیکن محدثین کرام نے اس روایت پر کلام کرتے ہوئے ان کی طرف اس کی نسبت کو غلط قرار دیا ہے۔ چنانچہ ابن کثیرنے اس روایت پر نقد کرتے ہوئے اسے موضوع اور من گھڑت قرار دیاہے، اور حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اس روایت کے ثبوت کی نفی کی ہے۔ اسی طرح یہ روایت بعض جگہ " وہب بن منبہ " کے قول کے طور پر بھی نقل کی گئی ہے، مگر ان سے روایت کرنے والا راوی " عبدالمنعم بن ادریس " سخت ضعیف ، واہی اور متروک راوی ہے۔ حضرت امام احمد بن حنبل نے اس کے متعلق فرمایا کہ " وہب بن منبہ " کے نام سے جھوٹی احادیث گھڑا کرتاتھا۔ لہٰذا سوال میں مذکور روایت قابل اعتماد نہیں ، چنانچہ اس کی بنیاد پر موجودہ عالمی حالات پر اس سے قطعی تطبیق دینا درست نہیں ، اس لیے سائل پر اس روایت کو رسول اللہ ﷺ ، کسی صحابی یا کسی معتبر بزرگ کی طرف نسبت کرتے ہوئے بیان کرنے سے مکمل اجتناب لازم ہے، البتہ قرب قیامت ، فتنوں اور زمانے کے تغیرات کے متعلق صحیح اور مستند احادیث بکثرت موجود ہیں ، اس لیے تبلیغ وبیان میں ایسی غیر ثابت شدہ روایات کے پھیلانے کے بجائے انہی صحیح ، مستند روایات پر اعتماد کرنا چاہیے۔
کما فی البدایۃ والنھایۃ : وقال القرطبي في "التذكرة": وروي من حديث حذيفة بن اليمان، عن النبي صلى الله عليه وسلم أنه قال: "ويبدأ الخراب في أطراف الأرض حتى تخرب مصر.... وهذا الحديث لا يعرف في شيء من الكتب المعتمدة، وأخلق به ألا يكون صحيحا، بل أخلق به أن يكون موضوعا، أو أن يكون موقوفا على حذيفة، ولا يصح عنه أيضا، والله أعلم.( فصل في تعداد الآيات والأشراط الواقعة،ج: 17، ص: 59، ناشر: دار ابن کثیر)
وفی السنن الواردة في الفتن للداني: عبد المنعم بن إدريس، قال: حدثنا أبي، عن وهب بن منبه، قال: «الجزيرة آمنة من الخراب الخ (باب ما جاء في خراب البلدان، ج: 4، ص: 881، ناشر: دار العاصمۃ)
وفی الجامع لكتب الضعفاء والمتروكين والكذابين: عبد المنعم بن إدريس بن سنان. يروي عن أبيه.قال أحمد بن حنبل: يكذب على وهب.وقال ابن المديني وأبو داود والنسائي: ليس بثقة.وقال البخاري: عبد المنعم ذاهب الحديث.
وقال ابن حبان: لا يحل الاحتجاج به.وقال الدارقطني: هو وأبوه متروكان. [الضعفاء والمتروكين لابن الجوزي (ج: 9، ص: 653، ناشر: مركز النعمان ...، صنعاء – اليمن)
’’میں آلِ ہند کی طرف سے ٹھنڈی ہوا محسوس کرتا ہوں‘‘ مضمون والی حدیث کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1اگر کوئی دعا قبول نہ ہو تو اپنے والدین کی قبر جاؤ۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق اور عورت کا قبرستان جانا
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0حضورؐ سے حضرت خدیجہؓ کو ’’اپنی سوکنوں کو میرا سلام کہنا‘‘ ثابت یا نہیں؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میں بدھ کے دن ظہر اور عصر کے درمیان دعا کرتا ہوں۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق:
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1’’ایک زمانہ ایسا آئےگا کہ میری اُمت کو علماء اسلام سے نقصان پہنچےگا‘‘ روایت کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمرؓ ہوتا‘‘ حدیث کی تحقیق اور حضرت عائشہؓ کی وفات
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0صدیوں بعد پیدا ہونے والے محدثین کو حدیث کی صحت کے بارے میں کیسے پتہ چلا؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0