میں نے نیچے والی حدیث سنی ہے ،لیکن مجھے اس کا حوالہ نہیں ملا، تو براہِ کرم آپ میری حوالے کے لیے مدد وراہنمائی فرمائیں۔ ’’حضرت جابر رضی اللہ عنہ کا فرمان ہے میں بدھ کے دن ظہر اور عصر کے درمیان دعا کرتا ہوں میری دعا قبول ہو جاتی‘‘ (مسند امام احمد) تو یہ حدیث کہا ں ہے اور صحیح حدیث کیا ہے اس کے متعلق؟
مذکور الفاظ میں تو حدیث نہیں ملی کہ ظہر اور عصر کے درمیان دعا کرتا ہوں تو میری دعا قبول ہوجاتی، البتہ بدھ کے دن قبولیت دعا کی روایت موجود ہے جس کے الفاظ درج ذیل ہیں:
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ بےشک نبی کریمﷺ نے مسجد فتح میں پیر، منگل، بدھ تین دعا مانگی توبدھ کے دن دونمازوں کے درمیان وہ دعا قبول ہوگئی۔ تو حضورﷺ کے چہرے میں خوشی محسوس ہوئی، تو حضرت جابرؓ فرماتے ہیں کہ مجھے جب بھی کوئی مشکل پیش آتی تو میں اُسی گھڑی (وقت) دعا کا قصد کرتا اور اس میں دعا مانگتا تو میں دعا کی قبولیت کو پہچان لیتا، (یعنی میری دعا قبول ہو جاتی)۔ والله أعلم بالصواب!
ففی مسند أحمد: حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ، حَدَّثَنَا كَثِيرٌ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، حَدَّثَنِي جَابِرٌ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ اللهِ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَعَا فِي مَسْجِدِ الْفَتْحِ ثَلَاثًا: يَوْمَ الِاثْنَيْنِ، وَيَوْمَ الثُّلَاثَاءِ، وَيَوْمَ الْأَرْبِعَاءِ، فَاسْتُجِيبَ لَهُ يَوْمَ الْأَرْبِعَاءِ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ، فَعُرِفَ الْبِشْرُ فِي وَجْهِهِ " قَالَ جَابِرٌ: " فَلَمْ يَنْزِلْ بِي أَمْرٌ مُهِمٌّ غَلِيظٌ، إِلَّا تَوَخَّيْتُ تِلْكَ السَّاعَةَ، فَأَدْعُو فِيهَا فَأَعْرِفُ الْإِجَابَةَ "(22/ 425)
’’میں آلِ ہند کی طرف سے ٹھنڈی ہوا محسوس کرتا ہوں‘‘ مضمون والی حدیث کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1اگر کوئی دعا قبول نہ ہو تو اپنے والدین کی قبر جاؤ۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق اور عورت کا قبرستان جانا
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0حضورؐ سے حضرت خدیجہؓ کو ’’اپنی سوکنوں کو میرا سلام کہنا‘‘ ثابت یا نہیں؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میں بدھ کے دن ظہر اور عصر کے درمیان دعا کرتا ہوں۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق:
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1’’ایک زمانہ ایسا آئےگا کہ میری اُمت کو علماء اسلام سے نقصان پہنچےگا‘‘ روایت کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمرؓ ہوتا‘‘ حدیث کی تحقیق اور حضرت عائشہؓ کی وفات
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0صدیوں بعد پیدا ہونے والے محدثین کو حدیث کی صحت کے بارے میں کیسے پتہ چلا؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0