میں اپنےدوست کو بتارہا تھا وہ مجھ سے حوالہ مانگ رہا ہے کہ کون سی حدیث کی کتاب میں کہاں لکھا ہے، حوالہ بتادیجیے نوازش ہوگی: (۱) حضور ﷺ نے حضرت خدیجہؓ سے کہا کہ اپنی سوکنوں (بی بی مریم اور بی بی آسیہ) کو میرا سلام کہنا۔
(۲) حضرت حسینؓ کے شادیاں سات (۷۰۰) سو ہیں، کہاں لکھا ہے؟
(۱) سوال کے اندر مذکور مضمون سے متعلق حدیث کو حافظ ابن کثیرؒ نے اپنی ’’کتاب البدایۃ والنہایۃ‘‘ میں ابن عساکر کی سند سے اس طرح نقل کیا ہے:
عن ابن عباس أن رسول الله صلى الله عليه و سلم دخل على خديجة وهي في مرض الموت فقال يا خديجة اذا لقيت ضرائرك فاقرئهن مني السلام قالت يا رسول الله وهل تزوجت قبلي قال لا ولكن الله زوجني مريم بنت عمران وآسية بنت مزاحم وكلثم أخت موسى اه(2/ 62)
(2) حضرت حسین رضی اللہ عنہ سے متعلق تو اس قسم کی کوئی روایت نہیں، البتہ حضرت حسن رضی اللہ عنہ نے کئی نکاح فرمائے، اس سلسلہ میں متعدد روایات ملتی ہیں۔
ففی تهذیب التهذیب: قال عبد اللہ بن الحسن بن الحسن کان الحسن فلما تفارقه اربع حرائر وکان صاحب ضرائر وقال علی بن الحسین کان مطلاقا وکان لا یفارق امراة الا وهی تحبه اه (ج2، ص276) ـــــــــ واللہ اعلم بالصواب!
’’میں آلِ ہند کی طرف سے ٹھنڈی ہوا محسوس کرتا ہوں‘‘ مضمون والی حدیث کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1اگر کوئی دعا قبول نہ ہو تو اپنے والدین کی قبر جاؤ۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق اور عورت کا قبرستان جانا
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0حضورؐ سے حضرت خدیجہؓ کو ’’اپنی سوکنوں کو میرا سلام کہنا‘‘ ثابت یا نہیں؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میں بدھ کے دن ظہر اور عصر کے درمیان دعا کرتا ہوں۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق:
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1’’ایک زمانہ ایسا آئےگا کہ میری اُمت کو علماء اسلام سے نقصان پہنچےگا‘‘ روایت کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمرؓ ہوتا‘‘ حدیث کی تحقیق اور حضرت عائشہؓ کی وفات
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0صدیوں بعد پیدا ہونے والے محدثین کو حدیث کی صحت کے بارے میں کیسے پتہ چلا؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0